• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک، متعدی ہے، برطانوی وزیراعظم

شائع January 23, 2021 اپ ڈیٹ January 24, 2021
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے — فوٹو: رائٹرز
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے — فوٹو: رائٹرز

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک اور متعدی ثابت ہو رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق یہ خبر ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب برطانیہ میں کووڈ 19 سے ریکارڈ اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے بعد کورونا وائرس کی نئی قسم سنگاپور بھی پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق وائرس کی نئی قسم 60 سے زیادہ اقوام میں بھی پھیل چکی ہے۔

بورس جانسن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وائرس کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کے علاوہ اب یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس میں نئی تبدیلی کی وجہ سے شرح اموات زیادہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں جمعہ کے روز مزید ایک ہزار 401 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

برطانیہ میں اب تک مجموعی طور پر وبا سے 95 ہزار 981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

حکومتی سائنس دان پیٹرک والنس نے کہا کہ یہ نئی شکل کا وائرس بعض افراد کے لیے 30 سے 40 فیصد زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم برطانیہ میں دریافت

انہوں نے زور دیا کہ اس تشخیص پر کم ڈیٹا پر انحصار کیا گیا۔

پیٹرک والنس نے کہا کہ اس تعداد کے ارد گرد بہت زیادہ بے یقینی پائی جاتی ہے اور ہمیں اس پر ایک درست طریقے سے مزید کام کی ضرورت ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ تشویش کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ دیکھیں گے کہ مختلف عمر کے مخصوص گروہوں میں بھی اس کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے'۔

تاہم صحت کے ہنگامی پروگراموں کے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیک ریان نے کہا کہ ابھی تک اس بات کا ثبوت نہیں ملا ہے کہ نئی شکل کا کورونا وائرس زیادہ مہلک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ لوگ بہت بیمار ہوجائیں گے اور اگر زیادہ لوگ بہت بیمار ہوجائیں تو زیادہ لوگ مرجائیں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بڑھتے ہوئے کیسز سے اموات میں اضافہ ہوتا ہے'۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ متعدی ہے، تحقیق

خیال رہے کہ برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کی گرفت میں ہے۔

بورس جانسن نے انکشاف کیا کہ اس وقت 54 لاکھ افراد کو دو ویکسینز کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یومیہ 4 لاکھ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'موجودہ تمام شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اس وقت جو دونوں ویکسین استعمال کر رہے ہیں وہ پرانے اور نئی شکل کے کورونا وائرس کے خلاف کارگر ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024