• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بہتر‘ سول-ملٹری تعلقات ملکی معیشت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں، فواد چوہدری

شائع January 23, 2021
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سول-ملٹری تعلقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی مدت کے دوران میں بہتر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ملک کی معیشت پر مثبت ہوتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں نیشل سینٹر برائے انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی اور سولائزیشن کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ملک کی مسلح فورسز کی مدد سے ڈرونز بنانے کے لیے کام کررہے ہیں اور اسے زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا، ڈرونز کسانوں کو فصلوں کو چیک کرنے میں مدد فراہم کریں گے‘۔

مزید پڑھیں: سول، ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملٹری ٹینکس بنانے کے قابل ہے لیکن موبائل فونز اور کاروں کو اسمبل کرنے میں ناکام رہی، تاہم وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی حاصل کی جائے تاکہ وہ تمام مصنوعات جو ہم درآمد کر رہے ہیں وہ بنائی جائیں۔

براڈشیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن ان کرپشن کیس جس میں اس کی قیادت ملوث ہے کی تحقیقات سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس (ر) ملک قیوم جیسے کرداروں سے کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کے سربراہ کی حیثیت سے جسٹس (ر) عظمت سعید کا نام دیا ہے جو قابل احترام اور مجاز شخصیت ہیں، مزید یہ کہ اس کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر نہیں ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک غیرجانبدارانہ انکوائری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنی کرپشن کی رقم کی فکر ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہر جلسے میں مہنگے ڈیزائنرز کے کپڑے پہنتی ہیں تو وہ اس طرح کے مہنگے کپڑوں کے لیے رقم کہاں سے حاصل کرتی ہیں۔

اسمارٹ ٹیکنالوجی

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت زراعت اور دیگر شعبوں میں اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں شعبہ زراعت اور اس سے وابستہ صنعتوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، موجودہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے لہٰذا یہ عزم کیا گیا ہے کہ زراعت اور دیگر شعبوں میں اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی بنیادوں پر زراعت پر مبنی صنعتوں کو لگایا جائے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیر مہر یونیورسٹی میں نیشنل سینٹر برائے انڈسٹریل بائیوٹینکالوجی کا قیام پودوں اور خرد حیاتیات سے ادویات اور دیگر مصنوعات کی تیاری پر تحقیق کرنے کے قابل بنائیں گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024