• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 745 متاثر، 47 انتقال کر گئے

شائع January 22, 2021
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار  891 ہوچکی ہے — فائل فوٹو: رابعہ بگٹی
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہوچکی ہے — فائل فوٹو: رابعہ بگٹی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ایک سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم متعدد ممالک میں اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 745 کیسز سامنے آئے جبکہ 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم 2 ہزار 75 مریض اس وائرس سے شفایاب بھی ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہوچکی ہے جس میں سے 91.8 فیصد یعنی 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 11 ہزار 204 زندگی کی بازی ہار گئے اور اب ملک میں 34 ہزار 916 فعال کیسز ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔

18 جنوری سے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے البتہ جامعات اور پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے کھولا جائے گا۔

آج 22 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 716 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 12 مریضوں کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 555 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 158 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 22 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 523 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 278 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 64 ہزار 651 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 12 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 823 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 696 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 192 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 118 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 548 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض کی موت سے اموات کی مجموعی تعداد 461 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری اعداد وشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 47 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 753 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا اور اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 248 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 5 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 899 ہوگئی ہے۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 75 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 771 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 528891

صحتیاب: 482771

اموات: 11204

فعال کیسز: 34916

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 186 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 158 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 64 ہزار 651 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 696 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3855

پنجاب: 4523

خیبرپختونخوا: 1823

بلوچستان: 192

اسلام آباد: 461

آزاد کشمیر: 248

گلگت بلتستان: 102

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024