• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تقریبِ حلف برداری: کمالا ہیرس، مشعل اوباما اور ہیلری کلنٹن نے جامنی لباس کیوں پہنا؟

ہیلری کلنٹن نےتصدیق کی انہوں نے تقریب میں ایک مقصد کے تحت اس رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔
شائع January 21, 2021

نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخاب میں کامیابی کے بعد 20 جنوری کو جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ڈیموکریٹ رہنما کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔

تقریبِ حلف برداری کے لیے امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور ایشیائی نژاد امریکی نائب صدر نے تاریخی لمحے پر پہنے جانے والے لباس کی تیاری کے لیے سیاہ فام ڈیزائنرز کا انتخاب کا۔

کیپیٹل ہِل میں ہونے والی تقریب میں کمالا ہیرس نے نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر جون روگرز کا تیار کردہ درمیانی لمبائی کا جامنی کوٹ اور اس سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا ۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جون روگرز نے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں نائب صدر کمالا ہیرس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ شکریہ نائب صدر، ہم اس تاریخی لمحے میں ایک مختصر کردار ادا کرنے پر خوش ہیں اور یہ ایک اعزاز ہے۔

کمالا ہیرس نے اس موقع پر کانوں میں پرل کے بندے پہنے جس کے حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ الفا کاپا الفا۔ سیاہ فام یونانی ادارے میں ان کی رکنیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کے علاوہ سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن اور سابق خاتون مشعل اوباما نے بھی اس موقع پر جامنی رنگ کے شیڈز کے لباس زیب تن کیے۔

اس رنگ کی کیا اہمیت ہے؟

جامنی، امریکی خواتین کی سفریج موومنٹ کا رنگ ہے جو بعدازاں 1920 میں 19ویں ترمیم کی وجہ بنی، جب خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق امریکی سفریج کلرز، جامنی، سفید اور پیلا بالترتیب وفاداری، خلوص اور امید کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اس رنگ کو کئی مبصرین امریکا میں ڈیموکریٹ 'بلیو اسٹیٹس' اور ری پبلکن 'ریڈ اسٹیٹس' کے مابین اتحاد کی علامت بھی قرار دیتے ہیں، جو تقریب کی تھیم بھی رہا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہیلری کلنٹن نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو تصدیق کی انہوں نے ایک مقصد کے تحت اس رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ' میں یہ علامتی پیغام بھیجنا چاہتی ہوں کہ ہمیں اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے'۔

ہیلری کلنٹن نے 2016 میں امریکی انتخاب میں ناکامی کے بعد اپنی تقریر کے موقع پر بھی جامنی رنگ کا انتخاب کیا تھا۔

ان کے علاوہ سابق خاتون اول مشعل اوباما نے گہرے ارغوانی رنگ (Plum) کا لباس زیب تن کیا۔

مشعل اوباما کا بیلٹڈ پینٹ سوٹ جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام ڈیزائنر سیرگیو ہوڈسن نے تیار کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تقریبِ حلف برداری میں دیگر اہم شخصیات

خاتون اول کا نیلے رنگ کا لباس

حلف برداری کی تقریب میں خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن نے اوشن بلیو لباس اور اور اوور کوٹ پہنا جسے مارکارین کی ڈیزائنر الیگزینڈرا او نیل نے تیار کیا تھا۔

ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ یہ رنگ اعتماد، بھروسے اور استحکام کو نمایاں کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے لباس کے رنگ کا سلک فیس ماسک بھی شامل تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیڈی گاگا

گلوکارہ لیڈی گاگا نے تقریب حلف برداری میں امریکا کا قومی ترانا پڑھا، اس موقع پر انہوں نے فرنچ برانڈ شیاپریلی کا تیار کردہ گاؤن پہنا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیڈی گاگا سرخ رنگ کے فُل اسکرٹ اور نیوی کوٹ میں نظر آئیں جس پر ایک بروچ لگا تھا، جس میں سنہری رنگ کی فاختہ زیتون کی شاخ کو لے کر جارہی ہے۔

بعدازاں انہوں نے ٹوئٹ بھی کی کہ' فاختہ، زیتون کی شاخ کو پکڑے ہوئے ہیں، امید ہے کہ ہم مل کر امن قائم کریں'۔

برنی سینڈرز

سینیٹر برنی سینڈرز تقریب حلف برداری میں فیشن کے معاملے میں سب سے مختلف نظر آئے، ان کے اونی دستانے او سادہ کوٹ توجہ کا مرکز بنے۔

انہیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا اور اس حوالے سے میمز بھی بنائی گئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on