• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خلیل الرحمٰن قمر اب ٹاک شو کی میزبانی کریں گے

شائع January 21, 2021
گزشتہ برس ان کے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے— فائل فوٹو:فیس بک
گزشتہ برس ان کے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے— فائل فوٹو:فیس بک

مصنف، شاعر و ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر، جنہیں گزشتہ برس خواتین سے متعلق متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا، اب ٹاک شو کی میزبانی کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر پاکستان کے نامور ڈراما نگاروں میں شامل ہیں جن کے لکھے ہوئے اکثر ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے۔

'بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ' کی کہانی سے مقبول ہونے والے خلیل الرحمٰن قمر کے دیگر ڈراموں میں 'لنڈا بازار'، 'صدقے تمہارے'، 'میرا نام یوسف ہے'، 'لال عشق'، 'ذرا یاد کر'، 'پیارے افضل' سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لڑکے اور لڑکی میں دوستی نہیں ہوتی، یہ سفید جھوٹ ہے، خلیل الرحمٰن قمر

گزشتہ برس ان کے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

علاوہ ازیں انہوں نے فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کی کہانی لکھی جبکہ 'کاف کنگنا' کی ہدایات بھی دی تھی۔

گزشتہ برس انہیں سماجی مسائل اور خصوصی طور پر خواتین کے معاملات میں سخت لہجے میں بات کرنے پر متعدد مرتبہ تنقید کا سامنا بھی رہا۔

اور اب وہ جلد نجی چینل پبلک نیوز پر سیاسی ٹاک شو کی میربانی کریں گے جو جلد نشر ہوگا۔

پبلک نیوز کی جانب سے ٹاک شو کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں خلیل الرحمٰن قمر موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پرومو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'پبلک پوچھتی ہے جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو، وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کا ماروی سرمد کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال

وہ مزید کہتے ہیں کہ 'آپ کہتے ہو سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی تو پبلک پوچھتی ہے تو سیاست کیا جھوٹ کا نام ہے؟'

یہ ٹاک شو جلد شروع ہوگا لیکن خلیل الرحمٰن قمر اور نیوز چینل کی جانب سے شو کے آن ایئر ہونے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024