• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری روز سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

شائع January 20, 2021
جو بائیڈن کچھ دیر میں حلف اٹھا کر امریکا کے 46ویں صدر بن جائیں گے—فائل فوٹو: رائٹرز
جو بائیڈن کچھ دیر میں حلف اٹھا کر امریکا کے 46ویں صدر بن جائیں گے—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے عہدے پر آج آخری روز ہے اور نو منتخب ڈیموکریٹ جو بائیڈن کچھ دیر میں حلف اٹھا کر ملک کے 46ویں صدر بن جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے اپنے دور میں مواخذے کی 2 کارروائیوں کا سامنا کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ان کے اقتدار کے دوران کورونا وائرس کی عالمی وبا بھی آئی جس کے نتیجے میں امریکا میں ملک گیر سطح پر 4 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ 6 جنوری کو ان کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ٹرمپ کی صدارت کے آخری روز سوشل میڈیا پر '#TrumpsLastDay' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، اکثر لوگ ان کے جانے پر خوش نظر آئے اور اس حوالے سے میمز بھی بن رہی ہیں۔

یہ فطری بات ہے کہ ٹوئٹر صارفین کے پاس اس صدر کے بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے جنہوں نے اپنے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے لگاتار ٹوئٹس کیے۔

بلال سید نامی صارف نے لکھا کہ آخر کار کچھ تو خوشی منانے کو ہے

فضل عباس نے لکھا کہ 'میں وائٹ ہاؤس سے نہیں جاؤں گا'۔

ٹوئٹس آف ریج نامی ہینڈل نے میمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب وائٹ ہاؤس ٹرمپ پر اپنا دروازہ بند کردے گا۔

روآنا نامی صارف نے لکھا کہ آج بڑا دن ہے۔

جیمز نامی صارف نے لکھا کہ ٹرمپ کا آخری دن سب کو مبارک ہو۔

امانڈا نامی صارف نے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ان کا نیا پینٹ ہاؤس تیار کیا جارہا ہوگا۔

ٹونیا نامی صارف نے لکھا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024