• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حریم شاہ کی ویب سیریز 'راز' کا ٹیزر جاری

شائع January 19, 2021
مختصر ٹیزر میں حریم شاہ کی حقیقی وائرل ویڈیوز کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے — فائل فوٹو: فیس بک
مختصر ٹیزر میں حریم شاہ کی حقیقی وائرل ویڈیوز کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے — فائل فوٹو: فیس بک

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز 'راز' کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا۔

حریم شاہ جلد ہی پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ہارر سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں اگرچہ سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں حریم شاہ کی وائرل ویڈیوز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں اور ٹیزر میں ان کے بچپن اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ 'راز' کے ذریعے اداکاری کرنے کو تیار

یہ واضح نہیں ہے کہ 'راز' کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

سیریز کا ٹیزر جاری کرنے سے قبل گزشتہ ہفتے اردو فلکس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 'راز' کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اسد علی زیدی دیں گے اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔

ٹیزر میں حریم شاہ کے علاوہ دیگر کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے تاہم ٹیزر میں شامل اداکاروں کی کاسٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

یہ بھی واضح نہیں ہے کہ 'راز' میں حریم شاہ کے علاوہ دیگر اداکاروں میں کون شامل ہوں گے تاہم امکان ہے کہ مذکورہ سیریز کے ذریعے دیگر لوگ بھی ایکٹنگ کا ڈیبیو کریں گے تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024