• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

شائع January 15, 2021
نور بخاری نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ  اور اپنے شوہر سے متعلق بات کی— فوٹوز: اسکرین شاٹ/انسٹاگرام
نور بخاری نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور اپنے شوہر سے متعلق بات کی— فوٹوز: اسکرین شاٹ/انسٹاگرام

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں۔

اور آج کل وہ سوشل ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دینے کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔

نور بخاری نے گزشتہ روز مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپنے شوہر سے متعلق بات کی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے نور بخاری کا کیا تعلق ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے خاتون اول بشریٰ بی بی کی اپنی زندگی میں اہمیت بتاتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ 'وہ میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سابق اداکارہ نے ماضی میں یہ بتایا تھا کہ وہ اپنے ایک عزیز کے توسط سے بشریٰ بی بی سے ملی تھیں جس سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئی تھیں۔

ایک اور صارف نے نور بخاری سے سوال کیا تھا کہ 'آپ کے شوہر کیا کرتے ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟'

جس کا جواب دیتے ہوئے نور نے کہا کہ ان کے شوہر کا نام عون چوہدری ہے اور وہ سیاست سے وابستہ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انسٹاگرام پر کیے گئے سوال میں ایک صارف نے نور بخاری سے کہا کہ اپنے شوہر کے بارے میں ان کو کبھی نہیں دیکھا آپ کے ساتھ۔

نور بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بیٹی کے ساتھ عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے شوہر میرے ہیرو، دنیا کے بہترین آدمی ہیں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے اسٹوریز میں دیگر سوالات کے جواب بھی دیے، ایک صارف نے پوچھا تھا کہ نور کا تعلق کیا ملتان سے ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ لاہوری ہیں اور لاہور ہی میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی والدہ کا تعلق ملتان سے ہے۔

مداحوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ کیا نور ان کا اصلی نام ہے اور ان کا اسٹار کیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں نور بخاری نے ایک مداح کے سوال کو سب سے زیادہ مزاحیہ قرار دیا جس نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا شہربانو ان کی اصلی بیٹی ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ مزاحیہ سوال ہے میں دوسروں کے بچے لے کر نہیں پھرتی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ گزشتہ برس خبریں زیر گردش تھیں کہ نور بخاری نے پانچویں بار سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی تاہم ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

وہ چوتھے شوہر سے خلع لینے کے بعد نور بخاری نے شوبز کو خیرباد کرتے ہوئے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں وہ ٹی وی پر مذہبی پروگرامات میں بھی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نور نے سابق شوہر سے پانچویں شادی کرلی؟

چوتھی شادی کی ناکامی اور مذہبی زندگی کے آغاز کے بعد نور بخاری نے اپنا یوٹیوب چینل بھی کھولا تھا جس میں وہ مذہبی تبلیغ کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

جس کے ڈھائی سال بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں کہ انہوں نے پانچویں بار اپنے سابق اور تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی کرلی، جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’اپنا اصل ہیرو‘ قرار دیا تھا۔

تاہم ان کے قریبی ذرائع نے گزشتہ برس ہی تصدیق کی تھی کہ دونوں نے ایک سال قبل یعنی 2018 میں ہی دوبارہ شادی کرلی تھی۔

علاوہ ازیں نور بخاری نے چند روز قبل اپنی چھوٹی شہربانو کی پہلی سالگرہ پر اس کی تصاویر بھی شیئر کی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024