• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

شائع January 14, 2021
رز احمد عام طور پر ذاتی زندگی سے متعلق میڈیا کے سامنے بات نہیں کرتے—فائل فوٹو: اے ایف پی
رز احمد عام طور پر ذاتی زندگی سے متعلق میڈیا کے سامنے بات نہیں کرتے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی سادگی سے شادی کرلی تھی۔

رز احمد نے بی بی سی 4 کے پوڈکاسٹ شو میں بات کرتے ہوئے پہلی بار اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، تاہم انہوں نے براہ راست بیوی کا ذکر نہیں کیا۔

رز احمد نے میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ غلط ہے کہ انہوں کافی عرصہ قبل شادی کی تھی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے شادی کرلی۔

رز احمد نے بتایا کہ ان کی شادی کو بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم انہوں نے شادی کے وقت کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان امریکی شہر نیویارک میں رہتا ہے اور وہ امریکا میں رہنے کے دوران وہاں جاتے رہتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ای آن لائن نے بتایا کہ پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار نے بھارتی نژاد امریکی ناول نگار فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فاطمہ فرحین اور رز احمد کی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی، جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

اگرچہ رز احمد نے واضح طور پر شادی کا وقت نہیں بتایا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کی ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رز احمد نے پوڈکاسٹ شو میں بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان نیویارک میں رہتا ہے، تاہم انہوں نے شو میں فاطمہ مرزا کا براہ راست نام نہیں لیا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ فاطمہ مرزا کا تعلق بھی نیویارک سے ہی ہے۔

فاطمہ فرحین مرزا 1991 میں بھارتی نژاد برطانوی و امریکی خاندان میں پیدا ہوئیں جب کہ رز احمد 1982 میں پاکستانی خاندان کے ہاں لندن میں پیدا ہوئے تھے۔

رز احمد اب دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024