• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ترکی کے خودساختہ اسکالر و متنازع ٹی وی شخصیت کو ایک ہزار سال قید کی سزا

شائع January 12, 2021 اپ ڈیٹ January 23, 2021
عدنان اکتار پر خواتین کو جنسی شے کے طور پر استعمال کرنے جیسے الزامات بھی تھے—اسکرین شاٹ/ ٹی آر ٹی ویڈیو
عدنان اکتار پر خواتین کو جنسی شے کے طور پر استعمال کرنے جیسے الزامات بھی تھے—اسکرین شاٹ/ ٹی آر ٹی ویڈیو

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک ترکی کی عدالت نے ایک 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو جنسی سمیت مختلف جرائم ثابت ہونے پر ایک ہزار سال سے زائد قید کی سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق عدنان اکتار کو ترکی کی عدالت نے نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی، دوسروں پر تشدد کرنے اور شخصی آزادی کو سلب کرنے جیسے جرائم پر ایک ہزار 75 سال تک قید کی سزا سنائی۔

عدنان اکتار کو استبول پولیس نے 2018 میں دیگر 200 افراد کے ساتھ گرفتار کرکے ان پر سنگین جرائم کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

عدنان اکتار نہ صرف ترکی میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں متنازع اسکالر کے طور پر پہچانے جاتے تھے، انہوں نے اپنے نظریات کے فروغ کے لیے ایک ٹی وی چینل بھی بنا رکھا تھا۔

عدنان اکتار کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: ڈیلی صباح
عدنان اکتار کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: ڈیلی صباح

عدنان اکتار کی زندگی کے حوالے سے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے متنازع مذہبی نظریات کے فروغ کے لیے ٹی وی چینل بھی بنا رکھا تھا، جہاں سے وہ نیم عریاں خواتین کے ساتھ نشریات چلاتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدنان اکتار کی ٹی وی پر دکھائی جانے والی نشریات میں انہیں عام طور پر مختصر مغربی لباس میں ملبوس پرکشش خواتین کے گرد بیٹھے ہوئے دکھایا جاتا تھا اور وہ ایسی نشریات کے دوران مذہب پر بات کرتے دکھائی دیتے تھے۔

عدنان اکتار کو عریانیت پھیلانے اور خواتین کو جنسی شے کے طور پر پیش کیے جانے کے حوالے سے بھی پہنچانا جاتا تھا۔

عدنان اکتار اپنے بنائے گئے ٹی وی چینل کے ذریعے اپنے نظریات کی ترویج کرتے تھے—فائل فوٹو: اے پی
عدنان اکتار اپنے بنائے گئے ٹی وی چینل کے ذریعے اپنے نظریات کی ترویج کرتے تھے—فائل فوٹو: اے پی

وہ ٹی وی نشریات کے دوران فوج اور سیاستدانوں کے حوالے سے بھی من گھڑت دعوے کرتے تھے جب کہ ان کے کاروبار کی کمائی سے شدت پسند تنظیموں کو فنڈنگ جیسے انکشافات بھی سامنے آئے۔

اسی حوالے سے ترک اخبار ڈیلی صباح نے بتایا کہ عدنان اکتار کے خلاف 2 سال تک عدالتوں میں کیس زیر سماعت رہا اور انہیں حال ہی میں ایک ہزار 75 برس تک قید کی سزا سنائی گئی۔

عدنان اکتار کے علاوہ ان کی تنظیم کے دو اہم کارندوں کو بھی 200 سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔

عدنان اکتار کے ایک کارندے کو 211 جب کہ دوسرے کو 186 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدنان اکتار اپنے گرد دکھائی دینے والی لڑکیوں کے لیے نازیبا زبان بھی استعمال کرتے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
عدنان اکتار اپنے گرد دکھائی دینے والی لڑکیوں کے لیے نازیبا زبان بھی استعمال کرتے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024