• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداحوں نے امریکی بچی کو ویرات و انوشکا کی بیٹی بنادیا

شائع January 12, 2021
انوشکا شرما حمل کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دیتی تھیں —فائل فوٹو: فیس بک
انوشکا شرما حمل کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دیتی تھیں —فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 11 جنوری کو اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے اپنے ہاں پہلی بچی کی پیدائش کی اطلاع سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے دی اور بتایا کہ ان کے ہاں 11 جنوری کی دوپہر کو بچی کی پیدائش ہوئی۔

اپنے ہاں بچی کی پیدائش سے قبل ہی جوڑے نے اگست 2020 میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے اور بعد ازاں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر دنیا بھر سے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اگرچہ ویرات کوہلی یا انوشکا شرما نے بچی کی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی بچی کے نام سے مداحوں کو آگاہ کیا گیا تاہم کرکٹر کے بھائی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جسے انوشکا شرما کی بچی سمجھا گیا۔

ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک نوزائیدہ بچی کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ننہا فرشتہ ان کے گھر آگیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ تصویر ان کی بھتیجی کی ہے لیکن بھارتی میڈیا میں یہ خبریں وائرل ہوگئیں کہ مذکورہ تصویر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بچی کی ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی مداحوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بچی کی پیدائش پر 4 سال پرانی امریکی خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے انوشکا شرما کی تصویر کے طور پر پیش کیا۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بعض مداحوں نے سوشل میڈیا پر امریکی خاتون کی نوزائیدہ بچی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے انوشکا شرما کی بیٹی قرار دیا۔

بھارتی مداحوں نے جس امریکی خاتون کی تصویر کو شیئر کیا، اسے اگرچہ ابتدائی طور پر 2009 میں امریکی ویب سائٹس نے شائع کیا تھا تاہم 2017 میں اسے نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) نے بھی بچوں کی پیدائش سے متعلق ایک مضمون میں استعمال کیا تھا۔

علاوہ ازیں مذکورہ تصویر کو دیگر نیوز ویب سائٹس نے بھی بچوں کی پیدائش سے متعلق مضامین اور خبروں میں استعمال کیا تھا مگر بھارتی مداحوں نے مذکورہ تصویر کو انوشکا شرما کی تصویر پیش کرکے شیئر کیا۔

جس تصویر کو انوشکا اور ان کی بچی کی تصویر بنا کر پیش کیا گیا وہ 2009 میں امریکی ویب سائٹس پر شائع ہوچکی تھی—اسکرین شاٹ
جس تصویر کو انوشکا اور ان کی بچی کی تصویر بنا کر پیش کیا گیا وہ 2009 میں امریکی ویب سائٹس پر شائع ہوچکی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024