• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع January 11, 2021
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ برس اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری میں والدین بننے والے ہیں اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔

انہوں نے لکھا کہ 'ہم آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں کہ آج (11 جنوری کو) ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے'۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویرات کوہلی نے لکھا کہ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر آپ سب کی محبت شکرگزار ہیں۔

بھارتی کرکٹ اسٹار نے بتایا کہ انوشکا اور ان کی بیٹی دونوں تندرست ہیں اور وہ اپنی زندگیوں کے اس نئے باب کے آغاز پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اُمید کرتے ہیں آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما کی پاپارازی کو نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنبیہ

خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے مداحوں کو یہ خبر انگریزی اور ہندی زبان میں جاری پیغامات میں دی لیکن ان کی جانب سے اب تک بیٹی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اگست 2020 میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی تھی۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ 'اور پھر ہم 3 ہیں'۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024