• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب کرن جوہر نے فرح خان سے شادی سے انکار کیا

شائع January 9, 2021
فرح خان اور کرن جوہر بولی وڈ کے بااثر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک / انسٹاگرام
فرح خان اور کرن جوہر بولی وڈ کے بااثر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک / انسٹاگرام

بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر اور فرح خان کی دوستی نہ صرف بولی وڈ بلکہ پوری دنیا کی شوبز انڈسٹری میں مشہور ہے اور ان کی دوستی کو تقریبا تین دہائیاں ہونے والی ہیں۔

فلم ساز فرح خان نے 9 جنوری کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ماضی میں وہ اپنے قریبی دوست کرن جوہر سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

مگر کرن جوہر نے بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے فرح خان سے شادی سے انکار کیا۔

ہندوستان ٹائمز نے فرح خان کی سالگرہ کے موقع پر رپورٹ میں بتایا کہ 2018 میں کرن جوہر اور فرح خان نے 'یاروں کی بارات' نامی شو میں مذکورہ انکشاف کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگست 2018 میں نشر ہونے والے 'یاروں کی بارات' کے شو میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ فرح خان نے ان سے رومانوی تعلقات استوار کرنے اور شادی کے لیے بہت کوششیں کیں۔

فلم ساز نے بتایا کہ جب وہ 1998 میں رومانوی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کی شوٹنگ کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود تھے، تب فرح خان رات دیر گئے ان کے ہوٹل کے کمرے میں آئیں اور ان سے بولا کہ ان کے کمرے میں بھوت آگئے ہیں، اس لیے وہ ان کے پاس آگئیں۔

کرن جوہر نے ہنستے ہوئے بولا کہ فرح خان بھوتوں کا بہانا کرکے رات دیر گئے ان کے کمرے میں آئیں۔

پروگرام میں فرح خان نے کرن جوہر کی جانب سے کیے گئے دعووں کو درست قرار دیا اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت کرن جوہر سے شادی کرنے کی خواہاں تھیں۔

فرح خان کی جانب سے شادی کی بات کیے جانے پر کرن جوہر نے بتایا کہ دراصل انہوں نے کچھ تکنیکی خرابیوں کے باعث فرح سے شادی نہیں کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کرن جوہر نے بتایا کہ انہوں نے فرح خان کو بتایا کہ ٹی وی کا ٹاور بھی چلنا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہو تو ٹی وی کو ہی بند کردینا چاہیے، اس لیے انہوں نے فرح خان سے شادی کرنے سے انکار کیا۔

تاہم انہوں نے مذکورہ ذو معنی جملوں کی وضاحت نہیں کی اور اسی پروگرام میں فرح خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ اگر ان کے اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے اور ان کی دوستی ختم ہوئی تو وہ فلم ساز کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کرینا کپور سے شادی کرنے کے خواہاں

فرح خان نے بتایا کہ اگر ان کی دوستی ٹوٹی تو وہ کرن جوہر سے متعلق افواہ پھیلائیں گی کہ ان کے ان سے رومانوی تعلقات رہے ہیں۔

جس پر کرن جوہر نے ہنستے ہوئے بولا کہ فرح خان کی ایسی افواہوں پر کوئی یقین نہیں کرے گا، کیوں کہ جب رومانوی تعلقات کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں تو ایسی افواہوں میں دونوں افراد کے درمیان کچھ نہ کچھ ہوتا ہے اور لوگ فرح کی باتوں پر اس لیے یقین نہیں کریں گے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ 48 سالہ کرن جوہر غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں 2 بچے گود لے رکھے ہیں۔

اسی طرح 56 سالہ فرح خان نے 2004 میں خود سے کم عمر فلم ساز سریش کندر سے شادی کی تھی اور انہیں تین بچے بھی ہیں۔

فرح خان اور کرن جوہر کا شمار بولی وڈ کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے اور دونوں نے درجنوں فلمیں پروڈیوس و ڈائریکٹ کی ہیں۔

دونوں نے چند فلموں میں اداکاری بھی کی ہے اور دونوں نے کوریوگرافی سمیت کاسٹیوم ڈیزائن کا کام بھی کیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024