• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پی ایس ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا

شائع January 8, 2021
پاکستان سپر لیگ 2021 کا افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ 2021 کا افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جہاں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پی سی بی نے گزشتہ سال پورے سیزن کی ملک میں کامیابی سے نمائندگی کے بعد اگلے سیزن کے بھی شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور ایک مرتبہ پھر پورا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اور 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ کے بعد اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے جہاں پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور 2017 کے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اسی دن دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ صرف دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے۔

پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

جس کرکٹر یا سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا اور پھر اس دوران ان کے کورونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روز کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں اور ابھی تماشائیوں کی آمد کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔

ڈائریکٹر کمرشلز نے کہا کہ گزشتہ سال ملتان اور راولپنڈی میں تماشائیوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کر کے ایونٹ کو یادگار بنایا تھا، اُمید ہے کہ جب حالات معمول پر آئیں گے تو ایک بار پھر ان شہروں کو ایونٹ کے میچز کی میزبانی کا موقع ملے گا۔

کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2021 کا شیڈول

دن کے وقت شیڈول میچز دوپہر 2 بجے اور رات کو شیڈول میچز 7 بجے شروع ہوں گے۔

جمعہ کے روز کھیلے جانے والے میچز میں پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا رات 8 بجے شروع ہو گا۔

20 فروری بروز ہفتہ

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)

21 فروری بروز اتوار

لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)

22 فروری بروز پیر

لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)

23 فروری بروز منگل

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)

24 فروری بروز بدھ

کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)

26 فروری بروز جمعہ

لاہور قلندرز بمقام ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)

27 فروری بروز ہفتہ

کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)

پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)

28 فروری بروز اتوار

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات)

یکم مارچ بروزپیر

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)

3 مارچ بروزبدھ

کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)

4 مارچ بروز جمعرات

لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی(رات)

5مارچ بروز جمعہ

ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی(رات)

6 مارچ بروز ہفتہ

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)

پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز بمقام کراچی (رات)

7 مارچ بروز اتوار

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)

10 مارچ بروزبدھ

پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)

11 مارچ بروز جمعرات

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)

12 مارچ بروز جمعہ

ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)

13 مارچ بروز ہفتہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (دن)

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام لاہور (رات)

14مارچ بروز اتوار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)

لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)

15مارچ بروز پیر

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات)

16مارچ بروز منگل

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)

18مارچ بروز جمعرات

کوالیفائر (1 بمقابلہ 2) بمقام لاہور (رات)

19مارچ بروز جمعہ

ایلیمنیٹر 1 (3 بمقابلہ 4) بمقام لاہور (رات)

20 مارچ بروز ہفتہ ایلیمنیٹر 2

(کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) بمقام لاہور (رات)

فائنل

20مارچ بروز پیر بمقام لاہور (رات)

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024