• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منشیات کے مقدمے میں سزایافتہ 80 سالہ خاتون بری

شائع January 8, 2021
جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی —فائل فوٹو
جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی —فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ 80 سالہ خاتون کو بری کردیا۔

جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

مزیدپڑھیں: 101 سالہ بزرگ قیدی گجرات کی جیل میں انتقال کر گئے

انسداد منشیات عدالت نے خاتون کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

دوران سماعت خاتون کے وکیل حسن محمود مانڈیوالہ نے مؤقف اختیار کیا سکینہ ایک بوڑھی خاتون ہیں جنہوں نے 8 سال سے اُس جرم کے الزام میں قید کی سزا کاٹی جو انہوں نے نہیں کیا تھا۔

انہوں نے دلائل دیے کہ سکینہ رمضان کوئٹہ میں گھریلو ملازمہ تھی اور مالک کے کہنے پر 2014 میں الیکٹرانک کا سامان لے کر کراچی آئیں جہاں کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران ان کے سامان سے 40 کلو گرام چرس برآمد کی۔

مزیدپڑھیں: مسیحی قیدی کا 'غیر قانونی حراست' کےخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

بزرگ قیدی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 80 سالہ خاتون کو 2014 میں پکڑا گیا دوران قید انہیں ان کے بچوں سے نہیں ملنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ استغاثہ میں بے ضابطگیوں سے ظاہر ہے کہ بڑے ڈرگ کارٹل ایسے معصوم لوگوں کو پھنساتے ہیں۔

تاہم عدالت نے کمزور شواہد کی بنا پر خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

بعدازاں وکیل نے بتایا کہ انسداد منشیات عدالت نے خاتون کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جو 2032 میں مکمل ہونی تھی تاہم 8 سال بعد سپریم کورٹ نے بری کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024