• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آرمی چیف کو دورہ بحرین میں فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شائع January 8, 2021
آرمی چیف کو دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعلقات کے فروغ پر ایوارڈ دیا گیا—فائل/فوٹو: اسکرین گریب
آرمی چیف کو دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعلقات کے فروغ پر ایوارڈ دیا گیا—فائل/فوٹو: اسکرین گریب

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے تین روزہ دورے میں فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی جہاں علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 جنوری سے 8 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کیا'۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

بیان میں کہا گیا کہ 'آرمی چیف نے دورے میں فرماں روا سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور ریاست بحرین کے وزیراعظم فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر انچیف بحرینی ڈیفنس فورسز لیفٹننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ، کمانڈر بحرینی نیشنل گارڈ سے ملاقاتیں کیں'۔

آئی سی پی آر کا کہنا تھا کہ 'ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی حالات زیر بحث آئے'۔

بحرین کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 'بحرین کے فرماں روا سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں بحرین آرڈر (فرسٹ کلاس) سے نوازا'۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بیان کے مطابق آرمی چیف نے سیخر کیمپ میں پاک-بحرین مشترکہ مشقیں البدر فائیو کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے تربیت کے معیار اور موصولہ نتائج کو سراہا اور کہا کہ یہ مشقیں دہشت گردوں کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا مظہر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024