• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نورا فتیحی اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے سے شادی کی خواہاں

شائع January 8, 2021
نورا فتیحی نے تیمور خان سے شادی کی بات مذاق میں کہی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نورا فتیحی نے تیمور خان سے شادی کی بات مذاق میں کہی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

'ناچ میری رانی، ہائے گرمی، دلبر اور ساقی' جیسے گانوں پر منفرد انداز میں رقص کرکے شہرت حاصل کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین و بھارتی اداکارہ و ڈانسر 28 سالہ نورا فتیحی نے کرینہ کپور کے بیٹے سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

نورا فتیحی کی پیدائش مشرق وسطیٰ کے ملک مراکش میں ہوئی تاہم ان کا بچپن کینیڈا میں گزرا اور انہوں نے وہی ہی تعلیم حاصل کی، لیکن بعد ازاں شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے وہ بھارت منتقل ہوئیں۔

عرب نسل سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی 2013 میں بھارت آئیں اور بعد ازاں 2014 میں انہوں نے بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔

انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’کمریا‘ بھی ریلیز ہوا، جس کے بعد ان کا گانا ’ساقی‘ بھی ریلیز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

نورا فتیحی نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی بھی معروف ڈانسر ہیں اور انہوں نے ’دلبر‘ کے عربی ورژن سمیت کئی عربی گانوں میں شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نورا فتیحی نے ’دلبر کے علاوہ ناچ میری رانی اور ہائے گرمی‘ سمیت دیگر کئی مقبول گیتوں میں منفرد انداز میں رقص کرکے نہ صرف بھارت و پاکستان بلکہ مشرق وسطی افراد کے دلوں میں بھی جگہ بنائی۔

حال ہی میں نورا فتیحی نے اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت منتقل ہونے کے بعد پیش آنے والی مشکلات سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔

چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے نورا فتیحی نے بتایا کہ جب وہ بھارت منتقل ہوئیں تو انہیں یہاں کوئی بھی نہیں پہچانتا تھا اور ابتدائی طور پر انہیں بہت مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آغاز میں ہی انہیں ایک خاتون ڈائریکٹر نے کام دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان جیسی کئی لڑکیاں بھارت میں موجود ہیں، وہ انہیں کاسٹ نہیں کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نورا فتیحی کے مطابق خاتون ڈائریکٹر نے ان کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے کہ ان کے ذہن میں خیال آیا کہ انہیں واپس کینیڈا چلے جانا چاہیے لیکن پھر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ کام کی تلاش میں نکل پڑیں۔

ایک سوال کے جواب میں نورا فتیحی نے بتایا کہ بعد میں بولی وڈ میں کام ملنے کے بعد مذکورہ خاتون سمیت دیگر ڈائریکٹرز نے بھی اپنے رویے پر معافی مانگی اور میرے کام کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: 'دلبر' فیم نورا فتیحی کا رقص بھی 'ساقی' کو بچا نہ سکا

نورا فتیحی نے بتایا کہ اگرچہ انہیں تمام کوریوگرافرز و ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا تاہم انہیں سب سے زیادہ مزہ گنیش اچاریہ کے ساتھ کام کرنے میں آیا۔

ایک سوال کے جواب میں نورا فتیحی نے ورون دھون کو بہترین اداکار قرار دیا اور کہا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

انٹرویو کے دوران نورا فتیحی نے واضح کیا کہ ان کا یا ان کے آبا و اجداد کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے اور وہ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے یہاں ائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کرینہ کپور نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان بڑے شوق سے ان کے گانے سنتے ہیں اور دونوں ان کا رقص دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘دلبر’ رقص نے مراکشی ڈانسر کیلئے بھارت میں دروازے کھول دیے

جس پر نورا فتیحی نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مذاق میں کہا کہ وہ ان کے بیٹے تیمور علی خان سے منگنی یا شادی کرنا چاہیں گی۔

جس پر کرینہ کپور نے انہیں بتایا کہ تیمور علی خان ابھی محض 4 سال کے ہیں تو نورا فتیحی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ان کے بڑے ہونے کا انتظار کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024