• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ پولیس پر حملے کے 2 مقدمات میں بری

شائع January 8, 2021
جج نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا —فائل فوٹو: ڈان نیوز
جج نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا —فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر مسلح حملے سے متعلق 2 مقدمات میں 'ثبوتوں کی عدم دستیابی' پر کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ سمیت 10 افراد کو بری کردیا۔

عذیر بلوچ کے علاوہ محمد نواز، حسن علی عرف ہسو، عبد الغفار، ظہور احمد، زاہد، عبدالوہاب عرف وہاب اور جاوید عرف پیٹرول والا پر مبینہ طور پر اپریل 2012 میں چاکیواڑہ میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'سیکیورٹی خدشات' پر عزیر بلوچ سینٹرل جیل سے رینجرز کے میٹھا رام ہاسٹل منتقل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی) فراز احمد چانڈیو نے دونوں فریقوں کے شواہد اور حتمی دلائل ریکارڈ کرنے کے بعد اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ ملزموں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا لہٰذا طرح انہیں بری کیا جاتا ہے۔

استغاثہ کے مطابق مبینہ ملزمان نے پولیس سب انسپکٹر مدہ حسین کے ہمراہ پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے شیلنگ اور فائرنگ کی۔

عدالت نے اسی نوعیت کے دوسرے مقدمے میں بھی عذیر جان بلوچ اور 2 دیگر ملزموں کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عزیر بلوچ کی فوجی عدالت کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے والدہ کا عدالت سے رجوع

عذیر بلوچ، محمد شاہد اور صدام پر اپریل 2012 میں کالاکوٹ میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

استغاثہ کے مطابق ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالوحید نے پولیس پارٹی کے ساتھ ملزموں کی موجودگی سے متعلق جاسوس کی اطلاع پر چھاپہ مارا جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اے ایس آئی وحید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک 9 ایم ایم پستول اور واکی ٹاکی فون برآمد ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عذیر بلوچ کو پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ابتدائی طور پر 90 روز کی حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا اور پھر جنوری 2016 میں ان کی پراسرار گرفتاری کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عذیر بلوچ کا جاسوسی، 198 افراد کے قتل کا اعتراف، جے آئی ٹی رپورٹ جاری

اپریل 2017 میں فوج نے اعلان کیا کہ 'جاسوسی' کے الزامات پر انہوں نے عذیر بلوچ کو حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ عذیر بلوچ انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں میں اپنے حریف ارشد پپو کے بہیمانہ قتل سمیت 50 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nawaz Mengal Jan 08, 2021 11:03am
This is justice in the country. See the joke of the release of Uzair, I am surprised after watching the real incidents of his terrorism activities in Lyari. But on the other hand, I know why this happened. I don't know how come a fired bullet can be reused !!! Just a brief smile for the DOERS.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024