• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انوشکا شرما کی پاپارازی کو نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنبیہ

شائع January 7, 2021 اپ ڈیٹ January 8, 2021
منع کرنے کے باوجود تصاویر لینے اور پوسٹ کرنے پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر برہمی کا اظہار کیا — فوٹو: انسٹاگرام
منع کرنے کے باوجود تصاویر لینے اور پوسٹ کرنے پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر برہمی کا اظہار کیا — فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک نجی بھارتی چینل کے پاپارازی کو ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کے فوٹوگرافر نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی گھر کی بالکونی میں ناشتہ کرنے کی تصاویر بنائیں، جبکہ دونوں کی جانب سے فوٹوگرافر کو انہیں تنہا چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔

تاہم ان کی تصاویر لینے اور پوسٹ کرنے پر انوشکا شرما نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر مذکورہ صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ فوٹوگرافر اور ادارے سے بارہا درخواست کے باوجود، وہ اب تک ہماری پرائیویسی میں دخل اندازی کر رہے ہیں، اس سب کو اب بند کردیں۔

مزید پڑھیں: حمل سے متعلق سب سے بڑا مفروضہ 2 افراد کیلئے کھانا کھانا ہے، انوشکا شرما

جس کے بعد انوشکا شرما کے کئی مداحوں نے بھی اس رائے کا اظہار کیا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی عوامی شخصیات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کے ذاتی وقت کا احترام نہیں کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں برس جنوری میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اگست 2020 میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ 'اور پھر ہم 3 ہیں'۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024