• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مانسہرہ: گیس لیکیج سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

شائع January 6, 2021
پولیس نے کہا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں — فائل فوٹو / اے ایف پی
پولیس نے کہا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں — فائل فوٹو / اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گیس لیکیج سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گیس لیکیج کا واقعہ مانسہرہ شہر کے علاقے لاری جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا۔

سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد نعمان نے ڈان کو بتایا کہ خاندان کے افراد منگل کی شب گیس ہیٹر کھلا رکھ کر سو گئے، جس کے باعث کمرے میں گیس لیکیج ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے روز کافی دیر تک کمرے کا دروازہ کھٹکھٹانے پر کوئی باہر نہ آیا تو دروازہ توڑا گیا تو تمام افراد بے ہوش تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد انہیں کنگ عبداللہ ہسپتال لے کر گئے جہاں تمام افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں محمد افضل، ان کی اہلیہ عابدہ، والدہ حاجرہ اور ان کے 3 بچے شامل ہیں جن کا تعلق مانسہرہ کے علاقے اوغی سے تھا۔

پولیس نے کہا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے بالائی علاقوں میں ہیٹر کھلا رکھ کر سوجانے کے باعث کئی حادثات پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024