• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ

شائع January 6, 2021
10 جنوری 2021 سے  شاہراہ لیاقت کو  فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام سات بجے کے بعد بلاک کردیا جائے گا- فائل فوٹو: ڈان
10 جنوری 2021 سے شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام سات بجے کے بعد بلاک کردیا جائے گا- فائل فوٹو: ڈان

ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم اسی (جنوبی) ارشاد علی سوڈھر نے شہر قائد کے عوام کے لیے فوڈ اسٹریٹ کو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے اور وہاں ٹریفک کا داخلہ روکنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 10 جنوری 2021 سے کراچی کی برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کردیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ جنوبی کے مطابق شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام سات بجے کے بعد ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی کی وہ فوڈ اسٹریٹ جہاں پوری رات لوگ کھانے کیلئے آتے ہیں

نوٹی فکیشن کے مطابق آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور دائیں جانب پیپلز اسکوائر موڑ دیا جائے گا جبکہ فریسکو چوک سے فاطمہ جناح وومن کالج تک روڈ کو پیدل چلنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رہائشیوں کے لیے اسٹیکرز جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ گاڑی پارک کرسکیں۔

ارشاد علی سوڈھر نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ آنے والوں کو پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے راستہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف مارکنگ کی جائے گی تاکہ ہوٹلز کرسیاں آگے نہ رکھ سکیں۔

ارشاد علی سوڈھر نے کہا کہ صورتحال معمول کے مطابق آنے کے بعد یہ تمام تر انتظامات شام 7 بجے کے بعد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول اور سہولیات میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزاسکوائر کا افتتاح کیا تھا جس میں صدر ڈاؤن ٹاؤن میں ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی جگہ فراہم کی گئی تھی جس میں 350 سے زیادہ کاروں اور 250 موٹر بائیکس کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔

پیپلز اسکوائر میں کھانے پینے کے اسٹالز، اسٹریٹ لائٹنگ اور فرنیچر بھی موجود ہے جو ایک طرح سے علاقے کی خوبصورت بناتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024