• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پاکستان کو اننگز اور 176رنز سے شکست، نیوزی لینڈ کا سیریز میں کلین سوئپ

شائع January 6, 2021 اپ ڈیٹ January 7, 2021
نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے پی
نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے پی

نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر کائل جیمیسن کی شاندار باؤلنگ اور بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے سے دوچار پاکستانی ٹیم نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کو نائٹ واچ مین کو محمد عباس کی وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی جو صرف تین رنز بنا سکے۔

مزید پڑھیں: کیا مصباح کو چیف سلیکٹر کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے بھی ہٹایا جا رہا ہے؟

اظہر علی اور عابد علی کی جوڑی نے اگلے 15 اوورز تک کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن 46 کے مجموعی اسکور پر کائل جیمیسن نے 26 رنز بنانے والے عابد کو چلتا کردیا۔

حارث سہیل نے گزشتہ اننگز کی نسبت قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 16 رنز بنانے کے بعد وہ بھی کائل جیمیسن کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ دراز قد فاسٹ باؤلر نے 88 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو بڑا نقصان پہنچاتے ہوئے 37 رنز بنانے والے اظہر علی کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اک دوسرے سے مصافحہ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اک دوسرے سے مصافحہ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ چند اننگز سے پاکستانی بیٹنگ لائن کا بوجھ اٹھانے والے قائم مقام کپتان محمد رضوان اس مرتبہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور جب وہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 98 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

فواد عالم کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ صرف 16 رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن کی عمدہ سنچری، قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی

فہیم اشرف نے 28 رنز اور پہلا میچ کھیلنے والے ظفر گوہر نے 37 رنز کی اننگز کھیلیں لیکن یہ دونوں ہی باریاں قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے معمولی کوشش ثابت ہوئیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں اننگز اور 176 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 11وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے کائل جیمیسن کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 11وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے کائل جیمیسن کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کین ولیمسن کو سب سے زیادہ رنز بنانے اور بہترین انداز قیادت پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس اور ڈیرل مچل کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 659 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سابق کیوی قائداور اپنے پیشرو برینڈن میک کولم سے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی وصول کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سابق کیوی قائداور اپنے پیشرو برینڈن میک کولم سے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی وصول کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 362 رنز کی بھاری برتری حاصل کی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو کر اننگز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا اور دوسرے میچ میں فتح کی بدولت کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024