• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ کا گلیکسی ایس 21 میں کچھ خاص ہونے کا اشارہ

شائع January 5, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز 14 جنوری کو متعارف کرائے جارہے ہیں۔

ان فونز کے حوالے سے لیکس کئی ماہ سے سامنے آرہی ہیں اور لگ بھگ تمام تفصیلات ہی قبل از وقت معلوم ہوچکی ہیں۔

مگر کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ تمام تر لیکس کے باوجود ان فونز میں کچھ اور بھی خاص چھپا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 ویڈیوز کو شیئر کیا گیا ہے جن میں توجہ فون کے کیمروں پر دی گئی۔

ایک ویڈیو میں ایک سرفر کی انیمیشن کو دکھایا گیا جو ایک لہر پر چڑھ ررہا ہے جبکہ دوسری میں ایس 21 کے بیک کیمرا سیٹ اپ کو دکھایا گیا۔

پہلی ویڈیو کی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا ہے 'آپ کو تمام تفصیلات حاصل کرنے جارہے ہیں'، جس کے بعد 14 جنوری کی تاریخ دی گئی ہے۔

دوسری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے 'ویلکم ٹو دی ایوری ڈے ایپک'۔

اب تک تمام تر لیکس میں کیمروں کے حوالے سے کافی کچھ بتایا گیا ہے مگر کمپنی کی ٹیزر ویڈیوز سے عندیہ ملتا ہے کہ ایس 21 سیریز میں کسی قسم کا تھری ڈی کیمرا دیا جارہا ہے، جو کسی ٹیزر میں بتایا نہیں گیا۔

حال ہی میں معروف ٹوئٹر صارف ایوان بلاس نے ایس 21، ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا کے کیمروں کے تمام تر فیچرز کا انفواگرافکسس شیئر کیا گیا۔

اس انفوگرافکس کے مطابق ایس 21 اور ایس 21 پلس میں ایک جیسا کیمرا سیٹ ایپ یے یعنی 12 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا ان ڈیوائسز کا حصہ ہوگا۔

ایس 21 الٹرا میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کیمرا ہوگا جبکہ 10، 10 میگا پکسل کے 2 ٹیلی فوٹو کیمرے، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور فرنٹ پر 40 میگا پسکل کیمرا ہوگا۔

ان تفصیلات میں تھری ڈی کا کہیں ذکر نہیں، جس کا اشارہ سام سنگ کی جانب سے دیا جارہا ہے۔

اسی لیے تو کمپنی نے کہا ہے کہ لوگوں کو تمام تر تفصیلات کے لیے 14 جنوری تک انتظار کرنا ہوگا۔

ایس 21 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی، ایس 21 پلس میں 4800 ایم اے ایچ اور ایس 21 الٹرا میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہوسکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ سام سنگ کے اولین فونز ہوں گے جن کے باکس میں چارجر اور ہیڈفونز نہیں ہوں گے۔

ایسا امکان ہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 کی بنیادی قیمت ایس 20 سیریز کے مقابلے میں کم ہوسکتی ہے۔

ایس 21 کی قیمت 899 ڈالرز (ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، ایس 21 پلس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایس 20 الٹرا کی قیمت 1250 ڈالرز (2 لاکھ پاکستانی روپے) ہوسکتی ہے۔

یعنی ایس 20 سیریز کے فونز کی تعارفی قیمت 100 ڈالرز کم۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024