• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روسی ساختہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے ماسکو کی دلچسپی

شائع January 5, 2021 اپ ڈیٹ January 6, 2021
مراسلے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان اسپوٹنک 5  ویکسین کے اولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ کرے — فائل فوٹو: رائٹرز
مراسلے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان اسپوٹنک 5 ویکسین کے اولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ کرے — فائل فوٹو: رائٹرز

روس نے پاکستان میں اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین 'اسپوٹنک 5' کی رجسٹریشن کے لیے حکام سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ روس نے 'اسپوٹنک 5' ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: روس کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انہوں نے بتایا کہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو مراسلے میں ویکسین سے متعلق معلومات بھی فراہم کیں۔

مراسلے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان 'اسپوٹنک 5' ویکسین کے اولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ کرے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ کے سربراہ کیرل دیمیتروف نے کہا کہ روسی ساختہ ویکسین دنیا کی اولین رجسٹرڈ کورونا ویکسین ہے۔

مراسلے میں روسی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اسپوٹنک 5 ویکسین ہنگامی استعمال سرٹیفیکیٹ کی حامل ہے اور کورونا کے خلاف 91.4 فیصد موثر ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے مریضوں کو طویل المعیاد بنیادوں پر کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ 'اسپوٹنک 5' فروری 2021 میں عوامی سطح پر دستیاب ہو گی جبکہ عالمی مارکیٹ میں ویکسین کی خوراک 10 ڈالر سے کم ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کی تیار کردہ اسپوٹنک 5 کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان اور منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر رکھی جا سکتی ہے۔

کیرل دیمیتروف نے دعویٰ کیا کہ اسپوٹنک 5 دیگر ویکسینز کے مقابلے میں سستی ہے۔

اس ضمن میں وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے پاکستان کو اسپوٹنک 5 فروخت کی پہلی پیشکش 30 نومبر کو کی تھی۔

خیال رہے کہ روس کی اسپوٹنک 5 ویکسین کو اگست 2020 میں رجسٹر کیا گیا تھا اور محدود استعمال کا آغاز گزشتہ نومبر میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: غریب ممالک تک کورونا ویکسین کم قیمت میں فراہمی کے لیے بل گیٹس کا اہم اعلان

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ برس اگست میں کہا تھا کہ روس دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے دو مہینے سے بھی کم عرصے میں انسانوں پر ٹرائل کے بعد کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی

انہوں نے کہا تھا کہ اس اقدام کو سائنسی صلاحیت کے ثبوت کے طور پر ماسکو نے پیش کیا۔

روسی صدر نے کہا تھا کہ یہ ویکسین ماسکو کے گمالیا انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی اور یہ محفوظ ہے اور یہاں تک کہ اسے ان کی بیٹی کو بھی دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024