• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کوہاٹ: بیٹی سے 4 سال تک ’زیادتی و تشدد‘ کرنے پر والد گرفتار

شائع January 5, 2021
واقعہ کوہاٹ میں پیش آیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
واقعہ کوہاٹ میں پیش آیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کوہاٹ: پولیس نے 4 برسوں تک اپنی کم عمر بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر دست درازی کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کنٹونمنٹ امجد حسین نے بتایا کہ 14 سالہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ تھانے آئی اور اپنے والد سلطان محمود کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

متاثرہ لڑکی نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب اس کی عمر 10 برس تھی اور اس کی والدہ چھوٹی بہن کو ہسپتال لے کر گئی تھیں تب والد نے بری زبان کا استعمال کیا تھا اور اسے بے لباس ہونے کا کہا گیا۔

مزید پڑھیں: سوتیلے والد نے بیٹی کو ریپ کا نشانہ بناڈالا، مقدمہ درج

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ’انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے اس معاملے کا کسی کو بتایا تو وہ مجھے فروخت کردیں گے‘۔

ساتھ ہی متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے والد مسلسل دست درازی کرتے رہے، بعد ازاں جب والد کی جانب سے جب اسے بری طرح پیٹنا شروع کیا تو لڑکی نے اپنی والدہ کو اس بارے میں بتانے کا فیصلہ کیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے کے ڈی اے ٹیچنگ ہسپتال بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

جون 2019 میں اسلام آباد میں ایک شخص نے اپنی 10 سالہ سوتیلی بیٹی کا ریپ کیا تھا جس کی اطلاع بچی نے اپنی والدہ کو واقعے کے چند روز بعد دی تھی۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے مسلم کالونی بری امام کی ایک خاتون کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے دوسرے شوہر نے اس کی بیٹی کا ریپ کیا جو اس شخص کی سوتیلی بیٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: سگی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

اس واقعے کی ایف آئی آر خاتون نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو اس کے سوتیلے باپ نے رپورٹ درج کروانے سے 15 روز قبل ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل اپریل 2019 میں سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اپنی خالہ کو بتائی جو اسے تھانے لے کر آئیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024