• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہونڈا نے گاڑیوں کے لیے کورونا وائرس مارنے والا 'ماسک' تیار کرلیا

شائع January 4, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہونڈا نے ایسی ڈیوائس تیار کرلی ہے جو آپ کو امراض سے بچانے میں مدد فراہم کرے گی۔

جی ہاں ہونڈا نے گاڑیوں کو وائرسز سے بچانے کے لیے 'ماسک' تیار کرلیا ہے۔

جاپان میں ہونڈا نے یہ منفرد ڈیوائس متعارف کرائی ہے جسے کوروماکو کا نام دیا گیا ہے۔

اسے کیبن میں ایئر فلٹر کے اوپر نصب کیا جاسکتا ہے اور ایک فیس ماسک کی طرح کام کرکے وائرسز کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے کچھ واضح تو نہیں کیا مگر یہ ڈیوائس یقیناً کورونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گئی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ڈیوائس وائرل ذرات کو اپنی خصوصی سطح پر پکڑ لیتا ہے اور نقصان کا خطرہ کم کرتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس ٹیکنالوجی کے لیے زنک فاسفیٹ کیمیکل ٹریٹمنٹ کو استعمال کیا گیا ہے، جسے گاڑیوں کو زنگ لگانے سے بچانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کیبن کے اندر موجود وائرسز کو مارتی ہے۔

ہونڈا کے مطابق کوروماکو گاڑی کے اندر 15 منٹ کے اندر کیبن میں گردش کرنے والے 99.8 فیصد وائرل ذرات کا خاتمہ اس وقت کرسکتا ہے، جب صارف کی جانب سے ہوا کی گردش کو سوئچ آن کیا جاتا ہے۔

اس ڈیوائس کی صفائی 24 گھنٹوں میں کرنا ہوگی جبکہ اس کی زندگی 15 ہزار کلومیٹرز کی ہوگی یا یوں کہہ لیں کہ ہر سال بدلنا ہوگا۔

فی الحال یہ ڈیوائس جاپان میں ہونڈا این باکس کائی کار کے ساتھ دستیاب ہوگی جس کی قیمت 64 سو ین (9 ہزار 968 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024