• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سونیا حسین کا سال 2021 کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے کا عزم

شائع January 4, 2021
مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سونیا حسین نے سال 2020 میں کورونا کے خوف کے باعث زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز نہ ہوپانے پر نئے سال کے ہر پل کو خوف کے بغیر گزارنے کا عزم کیا ہے۔

سونیا حسین نے سال نو کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سال 2021 کے عزائم سے متعلق آگاہ کیا۔

متعدد تصاویر میں اداکارہ کو امریکی شہر نیویارک کی گلیوں میں کتے کے ساتھ خوبصورت اور انتہائی خوش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے کتے کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سال 2021 کے ہر لمحے سے خوف کے بغیر لطف اندوز ہونے کا عزم کر لیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ سال 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث بہت سارے لمحات سے خوش نہیں ہوا جا سکا تاہم وہ اس سال کسی بھی خوف کے بغیر آنے والے ہر پل کو خوشی کے ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال زیادہ تر روحانیت کے کام کرکے اپنا تعلق روحانیت سے بھی جوڑیں گی۔

سونیا حسین نے مزید لکھا کہ وہ روحانیت سے مضبوط تعلق جوڑ کر خود کو طاقتور کرنا چاہتی ہیں تاکہ جذباتیت سے وہ کمزور نہ ہو پائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

آخر میں انہوں نے محبت کرنے اور محبت کو پھیلانے کا پیغام بھی دیا۔

اداکارہ کی جانب سے روحانیت سے متعلق باتیں کرنے پر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ شاید وہ بھی کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دور ہوجائیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔

اداکارہ کی خوشیوں بھری تصاویر کو مداحوں نے سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024