• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صنم جنگ کی طلاق کی افواہوں پر وضاحت

شائع January 4, 2021
صنم جنگ نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صنم جنگ نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سال نو کے موقع پر اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر تنہا تصویر شیئر کی تھی، جس پر مداحوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرنا شروع کیے تھے کہ ان کی بھی طلاق ہوگئی۔

لیکن اب اداکارہ نے ایسی افواہوں اور مداحوں کے کمنٹس پر وضاحت کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

صنم جنگ نے 3 جنوری کو انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر چوں کہ افواہوں سے ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے، اس لیے انہیں وضاحت کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: تنہا تصویر شیئر کرنے کے بعد صنم جنگ کی طلاق کی افواہیں

اداکارہ نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آ چکے ہیں اور ان کی خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صنم جنگ نے لکھا کہ جلد ہی ان کی شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں جب کہ وہ اسی طرح باقی پوری زندگی بھی ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صنم جنگ اور ان کی بیٹی کورونا سے صحت یاب

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق حقائق جانے بغیر افواہیں نہ پھیلائیں تو بہتر ہوگا، افواہوں سے ان کی زندگی اور خوشیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

طلاق کی افواہوں سے خوشیوں بھری زندگی متاثر ہو رہی ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
طلاق کی افواہوں سے خوشیوں بھری زندگی متاثر ہو رہی ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں شوہر سید عبدل قسام جعفری کو بھی مینشن کیا۔

اداکارہ کی جانب سے وضاحت جاری کرنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی خوشیوں کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی وضاحت جاری کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ صنم جنگ نے چند سال قبل سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

صنم جنگ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی اور گزشتہ برس اداکارہ اور ان کی بیٹی الایا جعفری میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی تاہم دونوں 2 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

honorable Jan 04, 2021 11:06am
outdated methods to get promotion or popularity

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024