• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایڈووکیٹ حماد کے 'اغوا' کے خلاف بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

شائع January 3, 2021
ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو جی 16 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا گیا—فائل فوٹو: شکیل قرار
ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو جی 16 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا گیا—فائل فوٹو: شکیل قرار

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے تھانہ ترنول کی حدود سے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو گھر سے 'اغوا' کرنے کے اقدام کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ملک محمد ظفر کھوکھر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو جی 16 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے 'اغوا'

انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اعلامیے کا عکس
اعلامیے کا عکس

ملک محمد ظفر نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن اس غیر قانونی اقدام کے پیش نظر 4 جنوری کو مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔

اعلامیے میں وکلا برادری سے تاکید کی گئی کہ وہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 'اغوا اور مذہب تبدیل کرنے کا معاملہ': آرزو کی عمر 14سال ہے، میڈیکل بورڈ

علاوہ ازیں اعلامیے میں آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مغوی ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں اسلام آباد سے متعدد افراد کو اغوا کیے جانے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2020 میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے۔

مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی گاڑی سیکٹر جی 6 میں اسکول کے باہر کھڑی تھی جس میں صحافی کا ایک موبائل فون بھی موجود تھا۔

مزیدپڑھیں: ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل اسلام آباد سے لاپتا

8 ستمبر 2020 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل لاپتا ہوگئے تھے۔

ساجد گوندل کی گاڑی چک شہزاد کے پارک روڈ واقع نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) کے سامنے سے ملی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024