• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

شائع January 2, 2021
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سال 2021 کا پہلا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر میں مار گرایا۔

بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح یکم جنوری کو پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے لگ بھگ درجن بھر جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔

9 ستمبر کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا 11واں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے رواں سال بھارت کا 11واں جاسوس ڈرون مار گرایا

قبل ازیں 26 جولائی کو پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں بھارت کا رواں سال کا 10واں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ 'بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی میں پاکستان کی حدود میں 200 میٹر اندر آیا تھا'۔

اسی طرح 28 جون کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا‘۔

علاوہ ازیں فروری میں پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024