• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی لڑکی نے عالمی میموری چیمپیئن شپ جیت لی

شائع January 2, 2021
پاکستانی ٹیم میں 5 نوجوان شامل تھے—فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ
پاکستانی ٹیم میں 5 نوجوان شامل تھے—فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ

برطانوی دارالحکومت لندن میں ہر سال ہونے والا یادداشت اور انسانی صلاحیتوں کے مختلف مقابلوں کا عالمی ایونٹ پاکستانی لڑکی نے جیت لیا۔

پاکستانی لڑکی ایما عالم نے لندن میں ہونے والی گلوبل میموری چیمپیئن شپ 2020 جیت کر دنیا کے 16 ممالک کے افراد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ میموری چیمپیئن شپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایما عالم نے ایونٹ میں ہونے والے 10 مختلف قسم کے مقابلوں میں دوسرے ممالک کے شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپیئن جیت لی۔

گلوبل میموری چیمپیئن شپ میں چین، بھارت، ملائیشیا، قطر، مصر، امریکا اور برطانیہ سمیت مجموعی طور پر 16 ممالک کے 300 شرکا نے حصہ لیا اور یہ ایونٹ دسمبر 2020 میں لندن میں ہوا۔

چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مختلف ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائی—فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ
چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مختلف ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائی—فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ

اس سال 29 ویں سالانہ ایونٹ منعقد کیا گیا تھا، جس میں ایما عالم سمیت 5 پاکستانی نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے 10 مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا اور بعض کیٹیگریز میں پاکستانی ٹیم نے ریکارڈز بھی بنائے۔

چیمپیئن شپ میں جہاں پاکستانی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی، وہیں ایما عالم نے چین، بھارت، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی ٹیم میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل تھا——فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ
پاکستانی ٹیم میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل تھا——فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ

ایونٹ میں بچوں اور عمر رسیدہ افراد سمیت نوجوان حصہ لیتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر ہر عمر کے افراد میں سے صرف ایک ہی شخص کو چیمپیئن قرار دیا جاتا ہے اور اس سال ایما عالم کو چیمپیئن قرار دیا گیا۔

ایما عالم نے ایونٹ میں ایڈلٹ کے طور پر شرکت کی تھی اور انہوں نے کئی مقابلوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن بھی حاصل کی اور مجموعی طور پر انہوں نے تمام کیٹیگریز میں نمایاں نمبر حاصل کرکے چیمپیئن جیت لی۔

ورلڈ میموری چیمپیئن شپ کا آغاز 1991 میں کیا گیا تھا اور اس سال اس کا 29 واں ایونٹ تھا۔

پاکستانی لڑکی کی جانب سے چیمپیئن شپ جیتے جانے پر لوگ انہیں مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

ایما عالم کو چیمپیئن 2020 قرار دیا گیا—فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ
ایما عالم کو چیمپیئن 2020 قرار دیا گیا—فوٹو: ورلڈ میموری چیمپیئن شپ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024