• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

دنیا بھر میں 2021 کا خوب صورت استقبال

شائع January 1, 2021

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر سے بلند ہونے والی رنگ برنگی آتش بازی کا مقصد سال نو یعنی 2021 کا استقبال کرنا اور 2020 کے زخموں کو بھول کر نئے جوش و جذبے کا اظہار اور تجدید عہد تھا جو آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل گیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جوش و خروش سے جشن منایا گیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکام کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور آتش بازی کی۔

سڈنی ہاربر سے چین کے شہر ووہان اور کراچی کے ساحل سے لے کر جکارتا اور چنئی میں منائے گئے جشن کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس کی جھلکیاں پیش ہیں۔

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر میں آتش بازی کا خوب صورت منظر پیش کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے ساحل پر نئے سال کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد غروب آفتاب کے وقت سے پہچنا شروع ہوئی—فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا میں نئے سال کے استقبال کے لیے شہریوں کا ہجوم ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی کھڑے ہیں—فوٹو:رائٹرز

لاہور میں بچے بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے جمع ہوئے—فوٹو: اے پی

بھارت کے شہر احمد آباد میں شہریوں نے 2021کا ہندسہ اٹھائے 2020 کے ڈوبتے سورج کو خداحافظ کہا—فوٹو: اے پی

نیدرلینڈز کے شہریوں نے بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی

چین کے شہر ووہان میں ماسک پہنی خواتین نے خوشیوں کی توقعات لیے نئے سال کا جشن منا رہی ہیں—فوٹو: رائٹرز

شدید سردی کے باوجود کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر شہریوں نے 2020 کے آخری سورج کا ڈوبتا منظر محفوظ کرلیا—فوٹو:رائٹرز

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مرکزی علاقے میں دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کیا گیا—فوٹو: اے پی

بھارت کے شہر چنئی کے نیپئر برج میں نئے سال کے جشن کے رنگ نمایاں ہیں—فوٹو:اے ایف پی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں عمارتوں کو سجایا گیا—فوٹو:اے ایف پی

عراق کے شمالی خطے میں نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریاں کی گئی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

سنگاپور میں نئے سال کے جشن کے موقع پر مرینا بے سینڈز ہوٹل رنگ برنگی روشنیوں کا خوب صورت منظر پیش کر رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر اور نیوزی لینڈ میں نئے سال کے جشن کا آغاز ہوا—فوٹو: اے پی