• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کی تصدیق کردی

شائع December 31, 2020
رکن اسمبلی کی سابق اہلیہ نے شوہر کی دوسری شادی کے 2 سال بعد طلاق کی تصدیق کی—فائل فوٹو: فیس بک
رکن اسمبلی کی سابق اہلیہ نے شوہر کی دوسری شادی کے 2 سال بعد طلاق کی تصدیق کی—فائل فوٹو: فیس بک

وفاق میں حکومت کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شوہر نے طلاق دے دی ہے۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ عامر سے ہوئی تھی۔

عامر لیاقت نے پہلے شادی کو کچھ عرصہ خفیہ رکھا تھا تاہم جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران انہوں نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ اور بیٹی کا ردعمل

عامر لیاقت کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ سامنے آیا تاہم انہوں نے چند ماہ کی افواہوں کے بعد دسمبر 2018 میں پہلی بار عوامی سطح پر دوسری شادی کا اعتراف کیا۔

عامر لیاقت کو خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے دوسری شادی کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اگست 2018 میں کہا تھا کہ تاحال وہ دوسری اہلیہ کے کفیل نہیں ہیں۔

عامر لیاقت کی جانب سے دوسری شادی کے عوامی سطح پر اعتراف کے ٹھیک دو سال بعد اب ان کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔

سید بشریٰ اقبال نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر طور پر تصدیق کی کہ عامر لیاقت حسین نے انہیں طلاق دے دی تھی۔

بشریٰ اقبال نے یہ واضح نہیں کیا کہ عامر لیاقت نے انہیں کب طلاق دی تھی تاہم بتایا کہ سابق شوہر نے انہیں دوسری اہلیہ کی درخواست پر طلاق دی۔

مزید پڑھیں: اس وقت میں دوسری اہلیہ کا کفیل نہیں ہوں، عامر لیاقت

بشریٰ اقبال کے مطابق عامر لیاقت نے دوسری بیوی کی درخواست پر انہیں فون کال کرکے طلاق دی، جو ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ طلاق دینا الگ بات ہے اور اسے فون پر بچوں کے سامنے دینا الگ بات ہے۔

بشریٰ اقبال نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنا پورا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بشریٰ اقبال کی جانب سے طلاق کی تصدیق کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

بشریٰ اقبال خود بھی یوٹیوب چینل چلاتی ہیں اور وہ اسکالر بھی ہیں جب کہ وہ استاد بھی ہیں۔

بشریٰ اقبال بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور انہوں نے پہلے شوہر کی شادی کے 2 سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024