• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران اشرف نے 'رقصِ بسمل' کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

شائع December 30, 2020
'رقص بسمل' ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے— فوٹو: انسٹاگرام
'رقص بسمل' ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے 'رانجھا رانجھا کردی' میں بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ادکار عمران اشرف آج کل 'مشک' میں مداحوں کی توجہ سمیٹے ہوئے تھے اور حال ہی میں 'رقصِ بسمل' میں ان کے کردار موسیٰ کے بھی کافی چرچے ہیں۔

حال ہی میں عمران اشرف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے 'رقصِ بسمل' کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ توڑدیا۔

عمران اشرف نے اپنی پوسٹ کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'ٹوٹ گیا، ٹوٹ گیا دروازہ ٹوٹ گیا، موسی کی کِک'۔

مزید پڑھیں: زارا شیخ کا 'رقصِ بسمل' سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ' میری شکل پر صاف لکھا ہے (اوہ نو)'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عمران اشرف کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اداکار کو پردہ ہٹاکر دروازے سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ان کے باہر آنے سے پہلے سیٹ پر لگا دروازہ ہی گر کر زمین بوس ہوگیا۔

اداکار کی پوسٹ کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے جارح مزاج کردار کی مناسبت سے دروازے کو ٹھوکر مار کر کھولنا تھا لیکن لگتا ہے کہ عمران اشرف نے کچھ زیادہ ہی زوردار کِک ماری کہ دروازہ ٹوٹنے کے بجائے الگ ہی ہوگیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

قبل ازیں عمران اشرف نے اپنی ایک علیحدہ پوسٹ میں ہاشم ندیم کے لکھے گئے ڈرامے کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے اکتوبر میں کہا تھا کہ شکر ہے وقت بدل چکا ہے، میں آپ کا تعارف اپنے اگلے کردارموسیٰ سے کرواتاہوں جس کا میں انتظارکررہا تھا، مجھے اپنے ماسٹرپیس اسکرپٹ کا حصہ بننے کا موقع دینے پر شکریہ ہاشم ندیم ۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

'رقص بسمل' ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف ’بھولے‘ کے بعد کیا کردار نبھانے جارہے ہیں؟

ڈرامے میں دونوں مرکزی اداکاروں کی پہلی جھلک جاری کرتے ہی مداحوں کی جانب سے اس کے نشر ہونے کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔

رقص بسمل کی پہلی قسط رواں ہفتے نشر کی گئی جسے ناظرین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

اسی ڈرامے سے اداکارہ زارا شیخ ٹی وی اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں جبکہ یہ 5 برس کے وقفے کے بعد ڈائریکٹر وجاہت روؤف کا پہلا ڈراما ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

Naseeb ullah Dec 31, 2020 11:05am
ڈان نیوز ویب سائٹ میں یہ تحریر سامنے آئی ہے ۔ "لیکن ان کے باہر آنے سے پہلے سیٹ پر لگا دروازہ ہی گر کر زمین بوس ہوگیا۔" جبکہ دروازہ زمین بوس نہیں ہوا بلکہ لکڑی کی چوکھٹ سے الگ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024