• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیر اعظم کا جائزہ اجلاس میں توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

شائع December 30, 2020
اجلاس میں وزیر اعظم کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی — فوٹو: پی آئی ڈی
اجلاس میں وزیر اعظم کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان نے توانائی شعبے کے جائزہ اجلاس میں شعبے کی شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی بہتری اور انرجی مکس کو بہتر اور ماحول دوست بنانے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بنانے کے مجوزہ منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ جاری منصوبوں پر پیشرفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کو گزشتہ حکومتوں کی طرف سے کیے گئے معاہدوں اور ان کے معیشت اور عام آدمی پر منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2030 تک توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے، وزیر اعظم

عمران خان کو حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود صنعت اور عام آدمی کے ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے بھی بتایا گیا۔

وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گھریلو صارفین کو ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کو حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے اصلاحات کو دیرپا اور ان میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزرا عمر ایوب، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، معاونینِ خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر، وقار مسعود اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024