• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹویوٹا کی منفرد الیکٹرک گاڑی پسند کریں گے؟

شائع December 30, 2020
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے گزشتہ دنوں اپنی ایک نئی الیکٹرک گاڑی سی پلس پوڈ متعارف کرادی ہے۔

یہ چھوٹی گاڑی متعارف کرانے کا مقصد لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ایندھن بچانے میں مدد دینا بھی ہے۔

اس میں صرف 2 افراد سفر کرسکتے ہیں اور چھوٹی ہونے کے باوجود اس کا مشن کافی بڑا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے ڈیزان کا مقصد بیٹری پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے لوگوں کی توجہ کو بڑھانا ہے۔

یہ نئی گاڑی روزانہ کے استعمال کے دوران مختصر سفر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس گاڑی کی لمبائی 98 انچ اور چوڑائی 51 انچ ہے جبکہ وزن 680 کلو گرام ہے۔

کمپنی کے مطابق حجم چھوٹا رکھنے سے اس کی تیاری آسان اور قیمت کم رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ باڈی پینل پلاسٹک سے تیار کیے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

اس میں ایل ای ڈی لائٹس اور ٹیل لائٹس لگائی گی ہیں اور 2 نشستوں کے ساتھ ڈرائیور کی سہولت کے لیے ڈیش بورڈ پر کنٹرولز کو رکھا گیا ہے۔

گاڑی میں 9.1 کلو واٹ لیتھیم اون بیٹری دی گی ہے جبکہ اس کی حد رفتار 37 میل فی گھنٹہ ہے۔

کمپنی کے مطابق مکمل چارج پر یہ گاڑی 93 میل تک سفر کرسکے گی جبکہ سی پلس پوڈ کو پورٹی ایبل جنریٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس گاڑی سے 1500 واٹ بجلی مل سکے گی اور کسی گھر کو 10 گھنٹے تک بجلی فراہم کرسکے گی۔

فی الحال یہ گاڑی جاپان میں مخصوص اداروں کے افراد کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ عام صارفین کے لیے اسے 2022 تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

جہاں تک قیمت کی بات ہے تو وہ 16 ہزار ڈالرز (25 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024