• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پانی کی قلت پر بنی یاسر حسین اور منال خان کی 'پیاس'

شائع December 30, 2020
پیاس کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
پیاس کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین اور منال خان جلد ہی زندگی کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والی شے پینے کی پانی کی قلت پر بنی ٹیلی فلم 'پیاس' میں دکھائی دیں گے۔

اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی ٹیلی فلم 'پیاس' کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں مذکورہ ٹیلی فلم میں کام کرنے پر فخر ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 'پیاس' کی کہانی ضلع ہری پور کے ایک چھوٹے سے قصبے کی خواتین کی زندگی پر مبنی ہے جو پینے کے پانی کی حاصلات کے لیے کئی گھنٹوں کا پیدل سفر کرتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پانی کو ہم روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں، تاہم ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے، لیکن اسی پانی کی بوند بوند کے لیے کئی لوگ ترس رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

منال خان نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ 'پیاس' سماجی مسائل کو سامنے لانے کی اہم کہانی ہے اور انہوں نے ٹیلی فلم کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر بھی شکرانے ادا کیے کہ انہیں دیہی خواتین کی زندگی کو سمجھنے والا کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا۔

انہوں نے فلم ساز سید وجاہت حسین کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ 'پیاس' شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیلی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم انہوں نے 'پیاس' میں پینے کے پانی کے لیے کئی گھنٹوں تک پیدل سفر کرنے والی دیہی خاتون کا کردار دینے پر ہدایت کار کا شکریہ ادا کیا۔

منال خان کی طرح یاسر حسین نے بھی 'پیاس' کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، تاہم انہوں نے بھی اسے ریلیزکرنے کی تاریخ کا نہیں بتایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم ساز سید وجاہت حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام پر 'پیاس' کی تصویر جھلکیاں شیئر کیں، تاہم اسے ریلیز کرنے کا نہیں بتایا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ 'پیاس' کو آئندہ ایک ماہ کے دوران ریلیز کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024