• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2020 میں ڈان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی انٹرٹینمنٹ کی خبریں

سال بھر میں 3 ہزار سے زائد خبروں میں سے 10 خبریں ایسی تھیں، جنہیں لاکھوں افراد نے پڑھا اور سراہا۔
شائع December 30, 2020 اپ ڈیٹ December 31, 2020

یوں تو انٹرٹینمنٹ کی خبریں پورا سال پڑھی جاتی ہیں تاہم بعض خبریں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں دیگر شوبز خبروں کے مقابلے میں زیادہ ہی پڑھا جاتا ہے۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کی انٹرٹینمنٹ ڈیسک ہمیشہ اپنے قارئین کو سب سے پہلے اور منفرد شوبز خبریں فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے اور سال 2020 میں بھی ڈیسک نے اپنا کام جاری رکھا۔

سال 2020 میں اگرچہ انٹرٹینمنٹ ڈیسک نے اپنے قارئین کو خالصتاً فلموں، ڈراموں اور شوبز شخصیات کی 3 ہزار تک خبریں دیں۔

تاہم اب سال کے اختتام پر ہم ان میں سے 10 ایسی خبروں کی فہرست جاری کر رہے ہیں، جنہیں سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

ایمیلیا کلارک کی برہنہ مناظر شوٹ کرنے کے انکشاف کی خبر - 10

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

شہرہ آفاق ڈرامے گیم آف تھرونز کی اداکارہ ایمیلیا کلارک کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا گیا کہ انہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران برہنہ مناظر شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا اور یہ خبر بھی رواں سال سب سے زیادہ پڑھی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ خبر نومبر 2019 میں شائع ہوئی تھی، تاہم اس کے باوجود یہ سال 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں دسویں نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

بل گیٹس کی بیٹی کی مسلمان نوجوان سے منگنی کی خبر - 09

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس کی مصری نژاد مسلمان لڑکے 29 سالہ نائل نصر سے منگنی کی خبر اگرچہ براہ راست انٹرٹینمنٹ کی خبر نہیں ہے، تاہم اس باوجود اسے شوبز کے شعبے میں سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

یہ خبر 31 جنوری 2020 کو شائع کی گئی تھی اور 30 30 دسمبر 2020 تک سب سے زیادہ پڑھی جانے والی انٹرٹینمنٹ کی نویں خبر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

عدنان سمیع کی ایوارڈ کی خاطر والد سے لاتعلقی - 08

عدنان سمیع خان  تیسری اہلیہ صلاح گلاردی اور بیٹی کے ہمراہ —فوٹو: ٹوئٹر
عدنان سمیع خان تیسری اہلیہ صلاح گلاردی اور بیٹی کے ہمراہ —فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھارتی حکومت نے 2020 میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر بھارتی افراد نے بھی اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ ایسے شخص کو کیوں ایوارڈ دیا جا رہا ہے، جس کے والد پاکستانی فوج میں تھے۔

تاہم والد پر ہونے والی تنقید کے بعد عدنان سمیع نے کہا تھا کہ ان کا والد کی جانب سے پاکستانی فوج میں شمولیت اختیار کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ خبر 29 جنوری 2020 کو شائع کی گئی تھی اور یہ آٹھویں نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

عائشہ عمر کی ہراساں کیے جانے پر خاموش رہنے کی خبر - 07

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ عمر نے رواں برس اگست میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی ماضی میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور انہوں نے خود کو ہراساں کیے جانے کی بات 15 برس تک راز میں رکھی۔

اس انکشاف سے قبل ہی انہوں نے کہا تھا ک ماضی میں انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا مگر اس وقت انہوں نے اس پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

یہ خبر 4 اگست کو شائع ہوئی اور یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں ساتویں نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

حریم شاہ کے والد کی بیٹی کے لیے دعا - 06

—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی پاکستانی خاتون حریم شاہ کے والد کی جانب سے بیٹی کے کردار پر قوم سے معافی مانگے جانے اور بیٹی کو راہ راست پر لانے کی دعا کی خبر کو بھی رواں برس سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

یہ خبر 3 جنوری 2020 کو شائع کی گئی تھی اور یہ چھٹے نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

ندا یاسر کی شو میں قتل کی گئی بچی کے والدین کو بلانے کی خبر - 05

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ستمبر میں ریپ کے بعد بیہمانہ طور پر قتل کی گئی کم سن بچی کے والدین کو مارننگ شو میں بلا کر ان سے سوالات کرنے پر میزبان ندا یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

یہ خبر 17 ستمبر کو شائع کی گئی اور یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں پانچویں نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

صبا قمر کا محبت کے لیے 8 سال برباد کرنے کا اعتراف - 04

—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اداکارہ صبا قمر نے رواں برس اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا، جس کے لیے انہوں نے ویڈیوز بھی بنائیں، ایسی ہی ایک ویڈیو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہوں نے ایک شخص سے محبت کی تھی اور اس سے محبت اور تعلق کو بچانے کے لیے انہوں نے زندگی کے 8 سال برباد کیے۔

یہ خبر 18 مئی کو شائع کی گئی اور یہ چوتھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

رشی کپور کا انتقال - 03

—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ اداکار رشی کپور رواں برس 67 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسے تھے اور ان کے مرنے کی خبر کو بھی سب سے زیادہ پڑھا گیا۔ یہ خبر 30 اپریل کو شائع کی گئی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

ہمت بڑھانے والی فلموں کی خبر - 02

—اسکرین شاٹ/ گڈول ہنٹنگ فلم یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ گڈول ہنٹنگ فلم یوٹیوب

حیران کن طور پر رواں برس سب سے زیادہ پڑھی جانے والی انٹرٹینمنٹ کی خبروں میں فیصل ظفر اور عاطف راجا کی جانب سے 4 سال قبل بنایا گیا ایک فلمی فیچر بھی شامل رہا، مذکورہ فیچر میں ہولی وڈ کی ایسی فلموں کی فہرست دی گئی ہے، جو انسان کی ہمت بڑھاتی ہیں۔

یہ فیچر 4 سال قبل 2016 میں شائع ہوا تھا اور یہ 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔

اس فیچر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ کے پوسٹ مارٹم کی خبر - 01

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے رواں برس جون میں خودکشی کرلی تھی اور ان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کی خودکشی کے ایک دن بعد ہی سامنے آئی تھی، جس میں ان کی موت کا سبب دم گھٹنا بتایا گیا تھا۔

ہہ خبر 15 جون کو شائع ہوئی اور حیران کن طور پر اس خبر کو سب سے زیادہ پڑھا گیا اور یہ پہلے نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں جانیں

ان خبروں کے علاوہ درج ذیل خبریں بھی زیادہ پڑھی گئیں

ماہ نور بلوچ جوان اور حسین کیسے؟ - 11

ارطغرل غازی کی اداکارہ کی تصویر پر پاکستانیوں کا 'اخلاقیات' کا درس - 12

سشانت سنگھ کی خودکشی: بھارتی عوام کی شوبز ستاروں پر الزامات کی بارش - 13

'حلیمہ سلطان' کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب - 14

’جراسک پارک‘ کے فلم ساز کی بیٹی کا ’پورن‘ اداکاری کا فیصلہ - 15

جراسک ورلڈ فلم کے ہدایت کار اسٹیون اسپیل اور ان کی بیٹی مکائلا کیپشا—فائل فوٹو: اے پی
جراسک ورلڈ فلم کے ہدایت کار اسٹیون اسپیل اور ان کی بیٹی مکائلا کیپشا—فائل فوٹو: اے پی