• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع December 29, 2020 اپ ڈیٹ December 30, 2020
شہرت یافتہ موسیقار کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
شہرت یافتہ موسیقار کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

دنیا بھر میں معروف اور بھارت کے واحد آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اللہ رکھا (اے آر) رحمٰن کی والدہ طویل العمری کے باعث صحت کے مسائل کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

اے آر رحمٰن کی پرورش ان کی والدہ نے ہی کی تھی، جب وہ چھوٹے تھے تو ان کے والد انتقال کر گئے تھے۔

اے آر رحمٰن کے والد بھی موسیقی سے وابستہ تھے اور ان کی والدہ نے ان کی پرورش بھی اسی طرح کی کہ وہ بڑے ہوکر موسیقار بنے۔

اے آر رحمٰن نے نہ صرف بولی وڈ فلموں بلکہ ہولی وڈ فلموں اور کئی عالمی گلوکاروں کے لیے موسیقی ترتیب دی اور انہوں نے کئی نعتیہ و حمدیہ کلام بھی ترتیب دیے۔

اے آر رحمٰن بھارت کے وہ واحد موسیقار ہیں جنہوں نے نہ صرف فلمی دنیا کا سب سے معتبر آسکر ایوارڈ جیت رکھا ہے بلکہ انہوں نے موسیقی کا سب سے بڑا ایوارڈ گریمی بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

اے آر رحمٰن کو بھارتی حکومت اور فلم انڈسٹری نے بھی کئی انعامات و ایوارڈ سے نواز رکھا ہے اور ان کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کو گانے اور فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

اے آر رحمٰن نے 28 اگست کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر والدہ کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ مقدس شہر مدینہ منورہ میں کھڑی دکھائی دیں۔

موسیقار کی جانب سے والدہ کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اے آر رحمٰن کی والدہ کریمہ بیگم کی وفات پر تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سمیت اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

کئی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اے آر رحمٰن کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بھارت کو ایک بہترین موسیقار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اے آر رحمٰن نے والدہ کی وفات پر کچھ نہیں لکھا، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی والدہ ضعیف العمری کے باعث پیدا ہونے والے صحت کے مسائل کی وجہ وجہ سے انتقال کر گئیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

خیال رہے کہ اے آر رحمٰن تامل ناڈو کے رہائشی ہیں اور انہوں نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اے آر رحمٰن بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جب کہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد بار جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

اے آر رحمٰن نے بھارت کے اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ کو بھی 4 مرتبہ حاصل کیا ہے جسے کئی اعلیٰ اداکار و موسیقار بھی تاحال نہیں جیت پائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024