• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارتی ہدایت کار و کوریوگرافر فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

شائع December 28, 2020 اپ ڈیٹ December 29, 2020
فرح خان کے مطابق ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے
— فوٹو:انسٹاگرام
فرح خان کے مطابق ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے — فوٹو:انسٹاگرام

بھارت کی نامور کوریوگرافر و ہدایت کار فرح خان اور اداکار وکرانت میسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں اور وہ اپنی پروفائلز بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے، انہوں نے اپنے شوہر و ہدایت کار سریش کندر کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، برائے مہربانی اگر آپ کو اس اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہو تو اسے کلک یا اس کا جواب نہ دیں، ہوسکتا ہے اسے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

فرح خان جو 'میں ہوں نا' اور 'اوم شانتی اوم' جیسی فلمز کی ہدایات دینے کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں انہوں نے اپنے فالوورز کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے لکھا کہ 'یہ سچ ہے کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوا تھا اور اس میں سے کئی ڈی ایمز جاچکے ہوں گے، برائے مہربانی محتاط رہیں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فرح خان نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سریش کندر، جو ایک کمپیوٹر انجینئر ہیں، کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بحال ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کی اگلی فلم میں کوئی بڑا اسٹار نہیں

دوسری جانب اداکار وکرانت نے انسٹاگرام اسٹوری میں اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق بتایا اور لوگوں کو اپنے اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغامات کو نظر انداز کرنے پر زور دیا۔

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

انہوں نے لکھا کہ 'میرے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں، برائے کرم ڈی ایمز یا کمنٹس کو نظر انداز کریں، ہم اس پر کام کر رہے ہیں'۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان کے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024