• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلم ڈیبیو کے بعد میرے لب و لہجے کا مذاق اڑایا گیا، جو بہت تکلیف دہ تھا، دپیکا پڈوکون

شائع December 28, 2020
دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ کیا تھا—فائل فوٹو:انسٹاگرام
دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ کیا تھا—فائل فوٹو:انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اوم شانتی اوم فلم میں ڈیبیو کے بعد ان کے لب و لہجے کا مذاق اڑایا گیا جو ان کے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ تھا۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ بولی وڈ کنگ خان، شاہ رخ کے ساتھ ڈیبیو کا خواب پورا ہونے کے باوجود انہیں فلم انڈسٹری میں انٹری کے بعد ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سالوں تک ماڈلنگ کے بعد آخر کار مجھے فلموں میں بڑا بریک ملا۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ 'اوم شانتی اوم' میں ڈیبیو کے وقت میری عمر 19 سال تھی، میری فلم، بڑے ناموں کے ساتھ ایک بڑا پروجیکٹ تھی۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ نے کہا کہ ' 2007 میں جب بالآخر میری فلم ریلیز ہوئی تو بہت سے لوگوں نے مجھے سراہا اور محبت دی لیکن لوگوں کا ایک ایسا حلقہ بھی موجود تھا جنہوں نے میرے کام پر سخت تنقید کی'۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ یہ تو ماڈل ہے اداکاری نہیں کرسکتی۔

—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ
—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ 'میرے لب و لہجے کا مذاق اڑایا گیا، اس حوالے سے بہت کچھ کہا اور لکھا گیا اور سچ یہ ہے کہ وہ سب کچھ انتہائی تکلیف دہ تھا'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'جب آپ 21 برس کے ہوں، اس قسم کی تنقید آپ کو خاص طور پر متاثر کرتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کی ’چھپاک‘ تیزاب پھینکنے والے کے منہ پر طمانچہ

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ سالوں تک بطور ایتھلیٹ گزارے گئے وقت نے انہیں سکھایا تھا کہ کامیابی اور ناکامی کو کیسے سنبھالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' میرے والدین نے ہماری مثالی رہنمائی کی، انہوں نے ہمارے لیے عزت، وقار، ایمانداری اور صداقت کے ساتھ زندگی گزارنے کے اصول مرتب کیے'۔

—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ
—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ

اداکارہ کا مزید کہنا تھا 'والدین نے ہمیں اپنے وسائل کے مطابق رہنا سکھایا ہمیں نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر توجہ دینے بلکہ اچھے انسانوں کے طور پر یاد رکھے جانے کی ترغیب دی۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انہی اصولوں کی وجہ سے مجھے ذاتی اور پیشہ ورانہ راستوں کے طوفان کا سامنا کرنے میں مدد ملی۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون نئی فلمیں سائن کیوں نہیں کررہی؟

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ کیا، اس فلم میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ
—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ

انہوں نے 2018 میں اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی تھی اور شادی سے قبل دونوں کی پہلی فلم ’رام لیلا‘ 2013 ، دوسری فلم 'باجی راؤ مستانی' 2015 اور تیسری فلم 'پدماوت' 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

رواں برس سچے واقعے پر مبنی دیپکا پڈوکون کی فلم 'چھپاک' ریلیز ہوئی تھی، جس میں تیزاب پھینک کر ایک لڑکی کو بدصورت بنا دیا جاتا ہے اور وہ لڑکی بدصورت اور جلے ہوئے چہرے کے ساتھ اپنے انصاف کی جنگ لڑتی ہیں۔

فلم کو اس کی کہانی اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024