• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

کرکٹر آصف علی کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع December 28, 2020 اپ ڈیٹ January 6, 2021
کرکٹر نے مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرکٹر نے مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، گزشتہ برس ان کی کمسن بچی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

آصف علی نے تین دن قبل 25 دسمبر کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد امیر حمزہ رکھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بچے کی صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

آصف علی نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا بیٹا ٹھیک ہے اور وہ اس کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کب ہوئی لیکن کرکٹر کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے پر متعدد ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

جہاں ساتھی کھلاڑیوں نے آصف علی کو مبارک باد پیش کی، وہیں دیگر اہم شخصیات سمیت مداحوں نے بھی ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی زندگی کی جنگ ہارگئی

کئی افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ بچی کے انتقال کے بعد اب خدا نے ایک بار پھر ان کی جھولی خوشیوں سے بھردی۔

لوگوں کی جانب سے دعائیں کرنے پر آصف علی نے ایک بار پھر بیٹے کے ساتھ تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے دعائوں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ کینسر کے باعث دوران علاج انتقال کر گئی تھیں۔

آصف علی کی کم سن بیٹی میں 2019 کے آغاز میں کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بیٹی کے علاج کے لیے مئی میں امریکا گئے تھے، تاہم ان کی بیٹی دوران علاج انتقال کر گئی تھیں۔

بیٹی کے انتقال کے ڈیڑھ سال بعد آصف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024