• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وبا کے خوف میں کرسمس کی خوشیاں

شائع December 25, 2020 اپ ڈیٹ December 26, 2020

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت اور جذبے کے ساتھ منایا اور ملک بھر میں گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب ہوئیں جہاں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

رواں برس کرسمس کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سائے تلے منائی گئی، جس سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد متاثر جبکہ لاکھوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اسی طرح یہ وبا پاکستان میں بھی اب تک 9 ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں لے چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رواں ہفتے کے شروع میں کرسمس سے متعلق نئی ہدایات جاری کی تھیں اور کہا تھا کہ خوشی کے موقع پر گھروں میں آنے، جانے اور خاندان کی تقریبات سے گریز کرنا چاہیے، کرسمس شاپنگ کو صرف کم سے کم ضروری سامان تک ہی محدود رکھنا چاہیے۔

این سی او سی نے تجویز دی تھی کہ مارکیٹوں میں رش نہ لگائیں، روایتی تحفے تحائف کا تبادلے اور بڑے پیمانے پر گھروں میں تقریبات سے وائرس کی منتقلی میں اضافے کا امکان ہے لہٰذا ان سے بھی پرہیز کیا جانا چاہیے۔

سینٹ کیتھڈرل پشاور میں تقریب ہوئی —فوٹو: رائٹرز
سینٹ کیتھڈرل پشاور میں تقریب ہوئی —فوٹو: رائٹرز
ہولی فیلی کیتھولک چرچ راولپنڈی میں تقریب میں شریک افراد نے ماسک پہن رکھے تھے — فوٹو: اے ایف پی
ہولی فیلی کیتھولک چرچ راولپنڈی میں تقریب میں شریک افراد نے ماسک پہن رکھے تھے — فوٹو: اے ایف پی
حکومت کی جانب سے کرسمس کی تقاریب میں کورونا کی ایس او پیز پرعمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں —فوٹو:رائٹرز
حکومت کی جانب سے کرسمس کی تقاریب میں کورونا کی ایس او پیز پرعمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں —فوٹو:رائٹرز
کراچی میں پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے —فوٹو:اے ایف پی
کراچی میں پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے —فوٹو:اے ایف پی
مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارک باد دی —فوٹو:اے پی
مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارک باد دی —فوٹو:اے پی
کوئٹہ میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس مکمل مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی —فوٹو: اے ایف پی
کوئٹہ میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس مکمل مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی —فوٹو: اے ایف پی
پشاور میں سینٹ جونز کیتھڈرل میں کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں —فوٹو:رائٹرز
پشاور میں سینٹ جونز کیتھڈرل میں کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں —فوٹو:رائٹرز
سینٹ جونز کیتھڈرل پشاور میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی گئی —فوٹو: اے ایف پی
سینٹ جونز کیتھڈرل پشاور میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی گئی —فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس روانہ ہو رہے ہیں —فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس روانہ ہو رہے ہیں —فوٹو: اے پی
لاہور میں بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں —فوٹو: اے پی
لاہور میں بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں —فوٹو: اے پی
کوئٹہ میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے —فوٹو: اے ایف پی
کوئٹہ میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے —فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں ایک خاتون دعا مانگ رہی ہیں —فوٹو: اے پی
لاہور میں ایک خاتون دعا مانگ رہی ہیں —فوٹو: اے پی