• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

زوم کی جانب سے ای میل سروس متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع December 24, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم زوم کے لیے 2020 بہترین سال رہا جس کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا جبکہ حصص کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اب یہ کمپنی ویڈیو چیٹ سے ہٹ کر دیگر شعبوں میں بالخصوص ای میل اور کیلنڈر سروسز میں قدم رکھنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پہلے ہی ای میل پراڈکٹ پر کام کررہا ہے اور رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کے شروع میں زوم کی ویب ای میل سروس کی آزمائش شروع ہوسکتی ہے۔

اسی طرح کیلنڈر ایپ پر ابھی کام تو ہورہا ہے مگر یہ واضح نہیں کہ اس کب تک تیار کرلیا جائے گا۔

تاہم ان شعبوں میں قدم رکھ کر زوم کی جانب سے گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دی جائے گی جبکہ کووڈ 19 کی وبا پر قابو پانے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ پر انحصار کم ہونے پر کمپنی کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

زوم کی جانب سے فی الحال اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

زوم کی بڑی مخالف کمپنیاں یعنی گوگل اور مائیکرو سافٹ ویڈیو کانفرنسنگ کے ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کرتی ہیں، جن میں کیلنڈر اور ای میل قابل ذکر ہیں۔

مگر نئے شعبوں میں زوم کے لیے مقابلہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ جی میل اور مائیکرو سافٹ کی آؤٹ لک سروس پرانی ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے، جس میں متعدد سروسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024