• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرسٹوفر نولان اپنی فلمز پر ویڈیو گیمز بنانے کے خواہاں

شائع December 24, 2020
کرسٹوفر نولان کے مطابق اس میڈیم کی کھوج میں دلچسپی لینا چاہوں گا اگر کوئی صحیح موقع دیا جائے— فائل فوٹو: اے پی
کرسٹوفر نولان کے مطابق اس میڈیم کی کھوج میں دلچسپی لینا چاہوں گا اگر کوئی صحیح موقع دیا جائے— فائل فوٹو: اے پی

معروف ہولی وڈ فلم کرسٹوفر نولان نے مستقبل میں اپنی فلمز کو ویڈیو گیمز میں ڈھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

کرسٹوفر نولان نے دی گیم ایوارڈز کے میزبان جیوف کیگھلی سے حالیہ انٹرویو میں مستقبل میں اپنی فلمز کو ویڈیو گیمز کی شکل میں ڈھالنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

گیم ڈیولپمنٹ میں چیلنجز کے باوجود، کرسٹوفر نولان نے کہا کہ وہ اس میڈیم کی کھوج میں دلچسپی لینا چاہیں گے اگر انہیں کوئی صحیح موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں: وبا کے باوجود ریلیز ہونے والی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹینیٹ' 28 کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب

ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ویڈیو گیم انڈسٹری کام کرتی ہے یہ واقعی بہت مشکل ہے اور آپ صرف یہ نہیں چاہتے کہ یہ صرف لائسنس یافتہ گیم ہو کہ فلم کی جانب سے قائم کردہ برانڈ کا استعمال کیا جائے بلکہ آپ اس میں کچھ بڑا چاہتے ہوں گے۔

کرسٹوفر نولان نے مزید کہا کہ یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ اسے کم سمجھا جائے میں واقعی اس میں دلچسپی رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری عالمی جنگ کو روکنے والے جاسوس کی ’ٹینیٹ‘ کے امریکا میں چرچے

انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ 2010 میں ان کی بلاک بسٹر فلم انسیپشن کو ویڈیو گیم میں ڈھالنے کی بات کی گئی تھی تو انہوں نے اس حوالے سے جاننے کی کوشش کی تھی۔

نولان کی حالیہ جاسوسی سے متعلق تھرلر ٹینیٹ عالمی سطح پر $ 150 ملین کے نشان کے قریب ہے اور مارچ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد دنیا بھر کے تھیٹروں کو روکنے کے بعد ہالی ووڈ کے ایک بڑے اسٹوڈیو کی پہلی بڑی بجٹ فلم تھی۔

کرسٹوفر نولان کی فلم ٹینیٹ نے دنیا بھر میں 15 کروڑ ڈالر کمائی اور رواں برس ہولی وڈ اسٹوڈیو کی سب سے زیادہ بجٹ کی فلم تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024