• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا میں فضائی سفر کے دوران مسافر کا کووڈ کے باعث انتقال

شائع December 22, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

امریکا میں ایک فضائی سفر کے دوران مسافر کووڈ 19 کے نتیجے میں بہت زیادہ بیمار ہوکر چل بسا۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی یہ پرواز 14 دسمبر کو اورلینڈو سے لاس اینجلس جارہی تھی اور اس میں 154 مسافر سوار تھے، مگر مریض کے باعث اسے نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایک مسافر نے اس مریض کی زندگی بچانے کی کوشش کی تھی اور اب اس میں بھی کووڈ جیسی علامات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور نیواورلینز کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے پرواز میں مومود تمام مسافروں سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا 'طیارے کا رخ بدلنے کے وقت ہمیں بتایا گیا تھا کہ اس مریض کو کارڈک اریسٹ کا سامنا ہوا، تو مسافروں کو کسی اور پرواز میں جانے یا اسی پرواز سے سفر جاری رکھنے کا آپشن دیا گیا تھا'۔

بیان کے مطابق 'مگر اب سی ڈی سی نے براہ راست ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم مطلوبہ معلومات ادارے کو فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ مقامی طبی حکام کے ساتھ مل کر تمام مسافروں تک رسائی حاصل کرکے ان میں ممکنہ بیماری کے خطرے کی جانچ پڑتال کی جاسکے'۔

مریض کی ہلاکت کے بعد بھی تمام مسافر طیارے مین رہے تھے اور اسی سے لاس اینجلس پہنچے تھے۔

ہلاک ہونے والا مسافر 69 سالہ شخص تھا جو لاس اینجلس کا رہائشی تھا اور اس کا انتقال نیو اورلینز میں 14 دسمبر کی شب 9 بج کر 9 منٹ پر ہوا۔

طیارے مین سوار ٹونی ایلڈاپا نے اس مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تھی اور اس نے بتایا کہ اب اسے کھانسی اور جسمانی تکلیف کا سامنا ہے اور کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا 'یہ وہ آخری چیز ہوسکتی ہے جس کا میں سوچ سکتا تھا، اس وقت تو مجھے لگا کہ اس شخص کو سی پی آر کی ضرورت ہے'۔

پرواز میں سوار ہونے سے قبل اس مریض نے بتایا تھا کہ اس میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔

مگر پرواز میں سوار مسافروں نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس شخص کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس میں کورونا وائرس کی علامات جیسے سانس لینے میں مشکلات اور سونگھنے و چکھنے کی حس سے محرومی موجود تھیں۔

ایک مسافر نے یونائیٹڈ کے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریض کی بیوی نے بتایا تھا کہ اس کے شوہر میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس نے بتایا 'اس شخص کی بیوی نے مسافروں، عملے اور نرس کو بتایا تھا کہ میرے شوہر کووڈ 19 سے متاثر ہیں، میں ان ے 3 قطار دور تھا اور میں نے یہ کہتے سنا۔ بیوی نے کہا تھا کہ مریض میں علامات کو ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024