• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایس او پیز کی خلاف ورزی: نائٹ کلب سے سریش رائنا، سوزین خان اور گرو رندھاوا گرفتار

شائع December 22, 2020 اپ ڈیٹ December 23, 2020
34 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں عملے کے 7 افراد بھی شامل تھے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
34 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں عملے کے 7 افراد بھی شامل تھے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارت کے شہر ممبئی میں واقع ایک کلب سے کورونا وائرس کے قواعد کی خلاف ورزی پر کرکٹر سریش رائنا، گلوکار گرو رندھاوا اور فیشن ڈیزائنر سوزین خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اندھیری کے علاقے میں نائٹ کلب میں چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ان تینوں افراد کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ایک افسر نے بتایا کہ اداکار ریتک روشن کی سابق اہلیہ، انٹیریئر اور فیشن ڈیزائنر سوزین خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی

سہار پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر ایس مین نے کہا کہ 'رات کے ڈھائی بجے ممبئی ایئرپورٹ کے قریب واقع ڈریگن فلائی کلب پر چھاپا مارا گیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ کلب میں موجود مہمان اور انتظامیہ لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل نہیں کر رہے تھے، جیسا کہ انہوں نے ماسکس نہیں پہنے تھے یا سماجی فاصلہ موجود نہیں تھا۔

—فوٹو: زی نیوز
—فوٹو: زی نیوز

سینئر پولیس انسپکٹر نے کہا کہ ہم نے 34 افراد کو حراست میں لیا جن میں عملے کے 7 افراد بھی شامل تھے۔

گرفتاری کے بعد کرکٹر سریش رائنا نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ وہ مقامی اوقات اور قواعد سے لاعلم تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ سریش رائنا ایک شوٹ کے لیے ممبئی میں تھے جو رات تک چلا اور انہیں ایک دوست نے ڈنر کی دعوت دی جس کے بعد انہیں واپس دہلی روانہ ہونا تھا، وہ مقامی اوقات اور قواعد سے لاعلم تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

مزید کہا گیا کہ انہوں نے فوری طور پر حکام کی جانب سے طے کردہ قواعد پورے کیے اور اس غیر ارادی حادثے پر شرمندہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ اداروں کی جانب سے طے کردہ قوانین کو ترجیح دیتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے تناظر میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے گزشتہ روز تمام میونسپل علاقوں میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرفیو رات 11 سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا جس کا اطلاق 5 جنوری تک ہوگا۔

اس دوران تمام دکانیں ماسوائے میڈیکل اسٹورز رات 11 بجے بند ہوجائیں گے اور قواعد پر عملدرآمد کے لیے پولیس کی نفری موجود ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024