• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عدنان صدیقی نے 'لاک ڈاؤن' کو غنیمت اور 2020 کو بہترین سال قرار دے دیا

شائع December 21, 2020
اداکار نے 2020 کا بہترین سال بھی قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے 2020 کا بہترین سال بھی قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کورونا کی وبا کے باعث جہاں دنیا کے زیادہ تر افراد نے سال 2020 کو انسانی تاریخ کا مشکل ترین سال قرار دیا ہے، وہیں اداکار عدنان صدیقی اس سال کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔

سال 2020 کے اختتام سے قبل عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رواں سال کی کچھ اچھی باتیں شیئر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیوں 2020 ان کی نظر میں بہترین سال ہے۔

اداکار نے دسمبر کے پہلے ہفتے گزرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جلد سال 2020 ماضی کا قصہ بن جائے گا تاہم یہ سال ان سمیت ہر کسی کی زندگی کے لیے اہم سبق چھوڑ جائے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رواں برس ان سے اکثر پوچھا گیا کہ وہ 2020 کو بہترین سال کیوں قرار دیتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس لیے اس سال کورونا کی وجہ سے 'لاک ڈاؤن' نافذ ہونے سے انہیں مصروفیت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور انہوں نے بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ 'لاک ڈاؤن' کو خدا نے ہی بھیجا تھا اور وہ ان کے لیے نیند مکمل کرنے، کتابیں پڑھنے، شاعری لکھنے، موسیقی سننے اور اپنی اولاد کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کا ذریعہ بنا۔

اداکارہ نے بتایا کہ صرف تین ماہ کے 'لاک ڈاؤن' نے اس سال دنیا کو بہت کچھ سکھایا اور کاروبار زندگی معطل ہوتے ہی ہم سب کا یہی سوال تھا کہ زندگی معمول پر کب آئے گی؟

انہوں نے کورونا کی وبا کے منفی اثرات کے بجائے 'لاک ڈاؤن' کے مثبت اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سال ایک ایسی کتاب پڑھ کر مکمل کی، جو کئی سال سے انہیں چڑاتی تھیں تاہم انہوں نے مذکورہ کتاب کا نام نہیں لکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں انہیں زندگی اور دنیا کو دوسرے زاویے سے دیکھنے کا موقع دیا اور اس سال ان سمیت ہر کسی نے کچھ ایسے کام کیے، جو 'لاک ڈاؤن' کے بغیر کرنا ممکن نہیں تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ایک مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے وبا، یادیں اور سال 2020 کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024