• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دبئی کے حکمران نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنالیا

شائع December 20, 2020
شیخ محمد بن راشد المکتوم  نے باضابطہ طور پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان بھی کیا— فوٹو:دی نیشنل
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے باضابطہ طور پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان بھی کیا— فوٹو:دی نیشنل

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آفیشل اکاؤنٹ بنالیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے باضابطہ طور پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے کہا کہ ' میں نے باضابطہ طور پر ٹک ٹاک جوائن کرلی، جو تیزی سے بڑھتا ہوا پلیٹ فارم ہے جس کے 80 کروڑ سے زائد صارفین ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں، ہم مثبت عرب مواد تخلیق کرنا، نوجوانون کو سننا اور ان سے اپنی کہانیاں شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ فالورز ہیں جبکہ ان کے ٹوئٹر پر ایک کروڑ 4 لاکھ فالوورز ہیں۔

دبئی کے حکمران نے ٹک ٹاک پر پہلی پوسٹ ایک حوصلہ افزا کہانی شیئر کی جسے اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا جاچکا ہے

ٹک ٹاک پر ان کی پہلی ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

@hhshkmohd

في الإمارات لا أكترث إن كنت غزالاً أو أسداً.. عندما تستيقظ من الأفضل أن تبدأ بالركض!

♬ original sound - H.H. Sheikh Mohammed

پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں دبئی کے حکمران نے ایک شیر اور غزال کی کہانی سنائی ہے جس میں ان کی اپنی آواز شامل ہے۔

انہوں نے کہانی سنائی کہ دونوں یعنی شیر اور غزال جاگتے ہیں اور ہر روز دوڑتے ہوئے اپنی بقا کی کوشش کرتے ہیں-چاہے وہ شکاریوں سے دور جانے یا خوراک کی تلاش کی کوشش ہو۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 'جب آپ جاگتے ہیں، تو بہتر ہے کہ آپ دوڑنا شروع کر دیں'۔

انہوں نے ویڈیو میں وضاحت بھی کہ وہ کیوں اپنی ٹیم کو بہترین کام کرنے کی کوشش کی مسلسل ترغیب دیتے رہتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دی نیشنل کے مطابق دبئی کے حکمران ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وہ پبلک سروس میں اپنے 50سالہ سفر سے متعلق مختصر ویڈیو کلپس شیئر کریں گے۔

دبئی کے حکمران اپنی ویڈیوز میں فالوورز کو ،'نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کی ترغیب دینے کے لیے قیادت اور منیجمنٹ سے متعلق بتائیں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024