• KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am
  • KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am
Live Covid 2019

تربت جیل میں عملے اور قیدیوں سمیت 36 افراد کورونا سے متاثر

شائع December 20, 2020

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کی ڈسٹرکٹ جیل میں عملے کے اراکین اور قیدیوں سمیت 36 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل عملے کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

تربت کیل کے سپرنٹنڈنٹ یاسین بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ وائرس سےمتاثرہ جیل اسٹاف کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا جبکہ قیدیوں کو سخت سیکیورٹی میں آئسولیشن کے مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025